امریکی سینیٹ نے نیٹو میں فن لینڈ اور سوئیڈن کی شمولیت کی منظوری دیدی
👁️ 33 بار دیکھا گیا
امریکی سینیٹ نے نیٹو میں فن لینڈ اور سوئیڈن کی شمولیت کی منظوری دیدی
واشنگٹن (ڈیلی اردو/وی او اے) امریکہ کے ایوانِ بالا (سینیٹ) نے بدھ کو فن لینڈ اور سوئیڈن کے نیٹو کے ساتھ الحاق کی منظوری دے دی ہے۔ یہ اقدام 30 ممالک پر مشتمل دفاعی اتحاد میں 1990 کے بعد سب سے بڑی توسیع ہے، جس کا پس منظر یوکرین پر روس کے حملے کے خلاف ردعمل ہے۔
فن لینڈ اور سوئیڈن نے 24 فروری کوروس کے یوکرین پر حملے کے تناظر میں نیٹو میں شمولیت کے لیے درخواست دی تھی، جب کہ روس نے ان دونوں ممالک کو 30 رکنی اتحاد میں شامل ہونےکے خلاف خبر دار کیا تھا۔
نیٹو میں شمولیت ایک طویل عمل ہےجس کے لیے ضروری ہے کہ نیٹو کے تمام رکن ممالک اپنی پارلیمان سے اس کے لیے توثیق حاصل کریں۔
امریکی سینیٹ نے ایک کے مقابلے میں 95 سینیٹرز کی حمایت سے الحاق کی توثیق کی ۔ الحاق کی منظوری کے لیے سینیٹ کے دو تہائی یعنی 67 ووٹوں کی ضرورت تھی۔
اس موقع پر امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ “یہ تاریخی ووٹ ہے جو اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہے کہ ہمارا اتحاد آج اور کل کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔”
نیٹو کے 30 اتحادیوں نے گزشتہ ماہ فن لینڈ اور سوئیڈن کے ساتھ الحاق کے پروٹوکول پر دستخط کیے تھے جس کے بعد انہیں امریکی قیادت میں جوہری ہتھیاروں سے لیس اتحاد میں شامل ہونے کی اجازت مل گئی تھی۔
اس سے فن لینڈ اور سوئیڈن کو نیٹو کے اجلاسوں میں شرکت اور انٹیلی جنس تک زیادہ رسائی حاصل ہو گئی تھی، لیکن انہیں نیٹو کی دفاع سے متعلق شق آرٹیکل فائیو کا تحفظ حاصل نہیں تھا، جس میں کہا گیا ہے کہ نیٹو کے ایک اتحادی پر حملہ سب کے خلاف حملہ سمجھا جائے گا۔
آرٹیکل فائیو کا تحفظ حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ شمالی بحر اوقیانوس معاہدے کی تنظیم نیٹو کے تمام رکن ممالک اپنی اپنی پارلیمنٹ سے الحاق کی توثیق حاصل کریں۔
تمام رکن ممالک سے توثیق کا حصول ایک طویل عمل ہے جس میں عموماً ایک سال تک کا عرصہ لگ سکتا ہے۔ تاہم سوئیڈن اور فن لینڈ کے معاملے میں اس کارروائی پر نسبتاً تیزی سے عمل ہو رہا ہے اور کینیڈا، جرمنی اور اٹلی سمیت کئی رکن ممالک پہلے ہی اپنی پارلیمان سے اس کی توثیق کرا چکے ہیں۔
ایک سو ارکان پر مشتمل امریکی سینیٹ میں دونوں جماعتوں کے سینیٹرز کی اکثریت نے بدھ کو توثیق کی پرزور حمایت کرتے ہوئے سوئیڈن اور فن لینڈ کو اہم اتحادی قرار دیا، جن کی فوجیں پہلے ہی نیٹو کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہیں۔
خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین ڈیموکریٹک سینیٹر باب مینینڈیز نے ووٹنگ سے قبل توثیق کی حمایت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ” ان دو خوش حال، جمہوری ممالک کی شمولیت نیٹو اتحاد کو مضبوط بنانے میں مدد فراہم کرے گی۔”
سینیٹ کے اکثریتی رہنما چک شومر نے فن لینڈ اور سوئیڈن کے سفیروں اور دیگر سفارت کاروں کو ووٹنگ کا عمل دیکھنے کے لیے سینیٹ میں مدعو کیا۔
توثیق کی مخالفت میں ووٹ دینے والے واحد سینیٹر ری پبلیکن جوش ہولی تھے جن کا مؤقف تھا کہ اس کی منظوری امریکی خارجہ پالیسی کے مفاد میں نہیں۔
البتہ چک شومر کا کہنا تھا کہ نیٹو کا ووٹ ایک بہت اہم ووٹ ہے ۔ فن لینڈ اور سوئیڈن کی رکنیت نیٹو کو مزید مضبوط کرے گی اور یوکرین میں پوٹن کی غیر اخلاقی اور بلاجواز جنگی جارحیت کے پیش نظر یہ سب سے زیادہ ضروری ہے۔
سینیٹ میں کنٹکی سے تعلق رکھنے والے اقلیتی رہنما مچ میکونل نے بھی ووٹنگ سے قبل توثیق کی یہ کہتے ہوئے حمایت کی کہ نیٹو میں فن لینڈ اور سوئیڈن کی شمولیت قومی سلامتی کے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے۔ لہٰذا دونوں جماعتوں کے سینیٹرز کو اس کی حمایت کرنی چاہیے۔
خیال رہے کہ نیٹو کا قیام لگ بھگ 70 سال قبل عمل میں لایا گیا تھا جس کا مقصد یورپی سلامتی کا دفاع کرنا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8847 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4603 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3298 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2469 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2121 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C