امریکی صدر ٹرمپ کا یوکرین اور روس کے درمیان 3 روزہ جنگ بندی کا اعلان
👁️ 170 بار دیکھا گیا
امریکی صدر ٹرمپ کا یوکرین اور روس کے درمیان 3 روزہ جنگ بندی کا اعلان
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان 9 مئی سے 11 مئی تک تین روزہ جنگ بندی ہوگی۔ ان کے بقول اس کا مقصد روس میں دوسری عالمی جنگ کے خاتمے کی یاد منانا ہے۔
ٹرمپ نے 29 اپریل کو روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ فون پر بات چیت کے بعد کہا تھا کہ عارضی جنگ بندی پر کام جاری ہے۔ پوتن نے گذشتہ سال بھی تین روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا تاہم اس پر کیؤ کی رضامندی حاصل نہیں کی گئی تھی۔
ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہا کہ اس وقفے کے دوران ہر قسم کی فوجی کارروائی معطل رہے گی جبکہ دونوں ممالک کے درمیان ایک، ایک ہزار قیدیوں کا تبادلہ بھی شامل ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ ’امید ہے کہ یہ ایک طویل، مہلک اور سخت لڑائی پر مشتمل جنگ کے خاتمے کی شروعات ہوگی۔‘ انھوں نے مزید کہا کہ اس تنازع کے خاتمے کے لیے مذاکرات میں مسلسل پیشرفت ہو رہی ہے۔
روس نے 8 اور 9 مئی کے لیے جنگ بندی کا اعلان کیا تھا جو سوویت یونین کی نازی جرمنی کے خلاف دوسری عالمی جنگ میں فتح کی تقریبات اور ماسکو کے ریڈ سکوائر میں فوجی پریڈ کے موقع سے ہم آہنگ ہے۔
یوکرین نے بھی اپنی جانب سے غیر معینہ مدت کی جنگ بندی کی تجویز پیش کی ہے جو منگل کی رات سے شروع ہوئی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8966 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4819 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3577 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3524 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2321 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C