امن و امان کی خراب صورتحال: گلگت بلتستان میں 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ
👁️ 88 بار دیکھا گیا
امن و امان کی خراب صورتحال: گلگت بلتستان میں 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ
گلگت سٹی (ڈیلی اردو) گزشتہ چند روز میں گلگت شہر میں فائرنگ سے ہلاکتوں کے بعد گلگت بلتستان حکومت نے پورے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔
محکمہ داخلہ گلگت بلتستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 اگلے 2 ماہ تک پورے گلگت بلتستان میں نافذ رہے گی۔ اس دوران اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر سختی سے پابندی ہوگی۔
گلگت- نلتر واقعہ اور اس کے بعد درپیش صورتحال کے پیش نظر سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان چوہدری محمد علی رندھاوا صاحب نے گلگت بلتستان میں دفعہ 144 نافذ کر دیا۔
اس کے تحت کسی بھی قسم کے اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر پابندی لگا دی گئی ہے ۔@RandhawaAli pic.twitter.com/VpjMyD2MnJ— Home Department GB (@HomeDeptGB) March 27, 2021
محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹی فیکیشن کے مطابق صوبے کی حدود میں غیر مقامی افراد کے داخلے کی وجہ سے علاقے میں امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کا خدشہ ہے چناچہ صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ گلگت بلتستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
خیال رہے کہ آج صبح گلگت شہر میں نامعلام مسلح افراد کی فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے تھے۔
خیال رہے کہ دو روز قبل گلگت میں مسافر گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 6 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوئے تھے۔ ہلاک یونے والوں میں آرمی پبلک سکول نلتر کے پرنسپل سکندر حنفی بھی شامل ہیں۔
دہشت گردی واقعہ گلگت کے سیاحتی مقام نلتر میں پیش آیا تھا۔ ٹیوٹا جیپ پر نلتر پائین کے مقام پر فائرنگ سے خاتون سمیت 6 افراد ہلاک اور 7 افراد زخمی ہوئے تھے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔
ادھر ڈی آئی جی وقاص حسن اور ایس ایس پی گلگت میرزہ حسن نے نلتر واقعے کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے میں نامزد 16 میں سے 11ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا اور تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے، مزید تفتیش جاری ہے، باقی نامزد ملزمان کو 24 گھنٹے میں گرفتار کر لیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس علاقے کے امن و امان کی صورتحال کو بہتربنانے اور عوام کے جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کررہا ہے گلگت شہر و مضافاتی علاقوں سمیت شاہراہ قراقرم پر سیکورٹی الرٹ کردیا ہے قانون کو اپنے ہاتھوں لینے کی کوشش کرنیوالوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
08/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15526 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11811 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9107 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5098 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C