23/May/2021

اوکاڑہ: بدبخت بیٹے نے باپ اور ماں کو قتل کردیا

👁️ 32 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
اوکاڑہ: بدبخت بیٹے نے باپ اور ماں کو قتل کردیا

اوکاڑہ: بدبخت بیٹے نے باپ اور ماں کو قتل کردیا

اوکاڑہ (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں بدبخت سنگدل بیٹے نے باپ اور ماں کو قتل کردیا۔

رپورٹس کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی گاؤں 48 تھری آر میں بدبخت بیٹے نے باپ اور سوتیلی ماں کو قتل کردیا، ملزم واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جب کہ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر ددئیے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ مقتول محمد یاسین نامی شخص نے کچھ عرصہ قبل ارشاد بی بی عرف شادو سے دوسری شادی کرلی تھی، ملزم مقصود اپنے باپ یاسین سے جائیداد کا حصہ مانگتا تھا، جائیداد کا تنازعہ شدت اختیار کرگیا تو ملزم نے طیش میں آکر والد اور سوتیلی ماں کو فائرنگ کر کے قتل کردیا، پولیس نے دونوں لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C