23/April/2026

ایران امریکہ مذاکرات تعطل کا شکار، پاکستان کی کوششیں جاری

👁️ 187 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ایران امریکہ مذاکرات تعطل کا شکار، پاکستان کی کوششیں جاری

ایران امریکہ مذاکرات تعطل کا شکار، پاکستان کی کوششیں جاری

اسلام آباد (ڈیلی اردو/اے پی/اے ایف پی/روئٹرز/ڈی پی اے) اسلام آباد کے ایک لگژری ہوٹل کو مذاکرات کے لیے خالی کرا لیا گیا تھا، لیکن ایران نے باضابطہ طور پر دعوت قبول نہیں کی تھی اور امریکی وفد، جس کی قیادت نائب صدر جے ڈی وینس کر رہے تھے، وہ بھی واشنگٹن سے روانہ ہی نہیں ہوا تھا۔ یوں امریکہ اور ایران کے مابین امن مذاکرات کا دوسرا دور ممکن نہ ہو سکا۔ بدھ کے روز بھی ہوٹل بند رہا، البتہ سکیورٹی کا وسیع حصار کچھ حد تک کم کر دیا گیا۔

 

مذاکرات کے لیے کی جانے والی کوششوں سے واقف ایک پاکستانی عہدیدار نے روئٹرز کو بتایا، ’’ہم مذاکرات کے لیے پوری طرح تیار تھے، اسٹیج سجا ہوا تھا۔ اگر آپ مجھ سے ایمانداری سے پوچھیں تو یہ ایک ایسا دھچکا تھا جس کی ہمیں توقع نہیں تھی، کیونکہ ایرانیوں نے کبھی انکار نہیں کیا تھا۔ وہ آنے اور شامل ہونے کے لیے تیار تھے، اور اب بھی ہیں۔‘‘

 

مذاکرات کی کوششوں میں شامل ایک اور پاکستانی ذریعے نے کہا کہ پاکستان اب بھی ’’اس تنازعے کو کم کرنے کے لیے بہت سخت محنت کر رہا ہے اور دونوں فریقوں سے حساس صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے بات چیت کر رہا ہے۔‘‘

 

اس ذریعے نے مزید کہا، ’’ہمیں بعد میں معلوم ہو گا کہ وہ کب آ سکتے ہیں۔ حالات اتنی تیزی سے بدلتے ہیں کہ مستقبل کے بارے میں کچھ کہنا مشکل ہے۔‘‘

 

بدھ کی صبح تک ایران کے اعلیٰ حکام کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سیزفائر میں توسیع کے اعلان پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تھا، تاہم تہران سے آنے والی ابتدائی رپورٹوں سے ظاہر ہوا کہ وہاں ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کو شک کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے۔

 

ایران کے مرکزی مذاکرات کار اور پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کے ایک مشیر نے کہا کہ صدر ٹرمپ کا اعلان ممکن ہے ایک چال ہو۔

 

خیال رہے کہ سیزفائر میں توسیع کے اعلان سے صرف چند گھنٹے پہلے بھی ڈونلڈ ٹرمپ نے دوبارہ دھمکی دی تھی کہ وہ ایران پر حملے دوبارہ شروع کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ امریکی فوج ’’کارروائی کے لیے بے تاب‘‘ ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C