ایران نے تیل کی اسمگلنگ پر غیر ملکی جہاز قبضے میں لے لیا، عملے کے 12 ارکان گرفتار
👁️ 135 بار دیکھا گیا
ایران نے تیل کی اسمگلنگ پر غیر ملکی جہاز قبضے میں لے لیا، عملے کے 12 ارکان گرفتار
تہران (ویب ڈیسک) ایران نے تیل کی اسمگلنگ کے الزام میں غیر ملکی بحری جہاز کو قبضے میں لے کر عملے کے 12 ارکان کو گرفتار کر لیا۔
حراست میں لیے گئے ٹینکر کا نام تو ظاہر نہیں کیا گیا لیکن جمعرات کو منظر عام پر آنے والی رپورٹس کے مطابق اس کے ذریعے ایرانی اسمگلرز سے غیر ملکی خریداروں کو 10 لاکھ لیٹر تیل اسمگل کیا جا رہا تھا۔
یہ اعلان ایک ایسے موقع پر منظر عام پر آیا ہے کہ جب ایک دن قبل ہی ایرانی فوج نے تکنیکی خرابی کا شکار ہونے والے (متحدہ عرب امارات) کے ایک جہاز کی مدد کی تھی اور رپورٹ کے مطابق یہ معاملہ بھی اسی جہاز کا ہے جس کی ایرانی فورسز نے مدد کی تھی۔
First video of ‘a foreign fuel-smuggling tanker’ seized by #Iran’s Islamic Revolution Guards Corps in the Iranian waters in the Persian Gulf. #StraitOfHormuz #PersianGulf #tanker #IRGC pic.twitter.com/mgYEnYKFxv
— Press TV ???? (@PressTV) July 18, 2019
ایران کے مطابق اس ٹینکر کو ابتدائی طور پر اتوار کو بچایا گیا تھا لیکن اس کو جزیرہ لارک پر لائے جانے کے بعد حکام کو اس بات کا اندازہ ہوا کہ اس کے ذریعے تیل اسمگل کیا جا رہا تھا، لہٰذا جہاز کو قبضے میں لے کر عملے کو گرفتار کر لیا ہے۔
ایران کی پاسداران انقلاب کے کمانڈر نے کہا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز میں اس قسم کی سمندری قذاقی کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔
گزشتہ ہفتے خام تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی تھی لیکن اس خبر کے منظر عام پر آنے کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ہے۔
Iran seizes foreign tanker, U.S. vows to protect vital Gulf waterway https://t.co/MXI914r4nu via @ReutersTV pic.twitter.com/g3yHdQhuWe
— Reuters (@Reuters) July 18, 2019
میری ٹائم ٹریفک کی ٹریکنگ سائٹ کے مطابق پاناما کے جھنڈے کا حامل تیل کا ٹینکر MT Riah نے اتوار کو جزیرہ قیشم کے قریب سگنل بھیجنا بند کر دیے تھے اور اس کے قریب ہی پاسداران انقلاب کا اڈہ بھی ہے۔
اگر یہ پکڑا جانے والا جہاز MT Riah ہے تو یہ یقیناً متحدہ عرب امارات جا رہا ہو گا، 190فٹ کا یہ جہاز عموماً دبئی اور شارجہ کے مغربی ساحلوں کا رخ کرنے کے بعد آبنائے ہرمز سے گزر کر فُجیرہ کا رخ کرتا ہے۔
JUST IN: USS Boxer, a Wasp-class amphibious assault ship, loaded with 2,000 Marines and dozens of helicopters just entered Persian Gulf following Strait of Hormuz transit hours after Iran says it seized oil tanker carrying 'smuggled fuel' and 12-man crew (U.S. Navy file photo) pic.twitter.com/1wZ0hojhM4
— Lucas Tomlinson (@LucasFoxNews) July 18, 2019
متحدہ عرب امارات حالیہ دنوں میں امریکا اور ایران سے تناؤ کم کرنے کا مطالبہ کرتا رہا ہے لیکن اس نے ساتھ ساتھ ایران کے خلاف سخت امریکی پابندیوں کے لیے بھی لابی کرتے ہوئے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے تہران پر سخت ترین پابندیوں کی حمایت کی۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے برطانیہ نے ایران پر اس کا تیل بردار جہاز روکنے کا الزام عائد کیا تھا، جسے پاسداران انقلاب نے مسترد کر دیا تھا۔
برطانوی بحریہ نے الزام عائد کیا تھا کہ 3 ایرانی پیرا ملٹری کشتیوں نے آبنائے ہرمز میں برطانیہ کے تیل بردار جہاز کا راستہ روکنے کی کوشش کی اور اس کی ویڈیو بھی موجود ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں کل کرفیو، بازار اور اہم شاہراہیں بند رہیں گی
04/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ترکیہ: استنبول میں سیکیورٹی اداروں کی کاروائی ،داعش سے مبینہ تعلق رکھنے والا شخص ہلاک
04/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں کارروائی، اسد دور کی معروف میڈیا شخصیت سنال الخضر گرفتار
04/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں اور حکومتی فورسز میں شدید لڑائی، 80 سے زائد ہلاکتیں، کئی اہم مقامات پر قبضے اور واپسی
04/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
کشمیر: بھارتی سیکورٹی فورسز کی کاروائی ، ایک دہشتگرد ہلاک
04/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15523 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11804 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5065 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C