ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو جون تک بدستور گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ
👁️ 65 بار دیکھا گیا
ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو جون تک بدستور گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ
پیرس (ڈیلی اردو/وی او اے/بی بی سی) عالمی سطح پر منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے تدارک کی نگرانی کرنے والے ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو مزید چار ماہ کے لئے نگرانی کی گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تین روز تک جاری رہنے والے اجلاس میں پاکستان کی کارگردگی کو سراہتے ہوئے ادارے کی جانب سے تجویز کردہ 27 سفارشات میں سے تین پر مزید کام کرنے کو کہا گیا ہے۔
ایف اے ٹی ایف کی جانب سے جن تین شعبوں کی نشاندہی کی گئی وہ یہ ہیں:
1) پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے ادارے اس کا عملی مظاہرے کریں کہ وہ دہشت گردوں کی مالی معاونت سے متعلق جرائم کی نشاندہی کر کے نہ صرف اس کی تحقیقات کر رہے ہیں بلکہ ان جرائم میں ملوث افراد اور کالعدم دہشتگرد تنظیموں اور ان کے لیے کام کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
2) اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ دہشت گردوں کی مالی امداد میں ملوث افراد اور تنظیموں کے خلاف جو قانونی کارروائی کی جائے اس کے نتیجے میں انھیں سزائیں ہوں جس سے ان جرائم کا مکمل خاتمہ ممکن ہو پائے۔
3) اقوام متحدہ کی فہرست میں نامزد دہشتگردوں اور ان کی معاونت کرنے والے افراد کے خلاف مالی پابندیاں عائد کی جائیں تاکہ انھیں فنڈز اکھٹا کرنے سے روکا جا سکے اور ان کے اثاثوں کی نشاندہی کر کے منجمد کیا جائے اور ان تک رسائی روکی جائے۔
ایف اے ٹی ایف کا اجلاس 22 سے 25 فروری تک جاری رہا جس کے اختتام پر یہ اعلان کیا گیا ہے۔ اجلاس میں 205 رکن مملک اور بین الاقوامی تنظیموں کے 205 مندوبین نے آن لائن شرکت کی۔
ایف اے ٹی ایف کے صدر مارکس پلیئر نے پریس کانفرنس میں اجلاس کے فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھتے ہوئے جون 2021 میں ہونے والے اجلاس میں دوبارہ نظر ثانی کی جائے گی۔
گزشتہ سال اکتوبر میں ہونے والے ایف اے ٹی ایف اجلاس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان نے 27 سفارشات میں سے صرف 21 پر عمل کیا ہے۔ اس اجلاس میں تنظیم نے آئندہ چار ماہ تک زیر نگرانی یعنی ‘گرے لسٹ’ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان کو فروری 2021 تک تمام سفارشات پر عمل کرنے کا وقت دیا تھا۔
حالیہ اجلاس میں ایف اے ٹی ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو شدت پسندوں کی مالی امداد کی روک تھام کے لیے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے اور اس ضمن میں ایکشن پلان کے تین نکات پر موثر عمل درآمد یقینی بنانے کا کہا ہے۔
امریکی تھینک ٹینک وڈ رو ولسن سینٹر کے ایک تجزیہ کار مائیکل کوگل مین کا کہنا ہے کہ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے سخت قدم اٹھانے ہوں گے۔
As expected, FATF has kept Pakistan on its grey list. With just a few items left on its Action Plan to complete, it could come off the list at the group's next plenary. But that will require tough steps, such as more robust Pakistani efforts to sanction UN-designated terrorists.
— Michael Kugelman (@MichaelKugelman) February 25, 2021
عالمی تنظیم نے قرار دیا ہے کہ پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے ادارے یقینی بنائیں کہ دہشت گردوں کی مالی معاونت سے متعلق جرائم کی نشاندہی کر کے ملوث افراد اور کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
تنظیم کا کہنا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ دہشت گردوں کی مالی معاونت میں ملوث افراد اور تنظیموں کے خلاف قانونی کارروائی کے نتیجے میں انھیں سزائیں ہوں۔
ایف اے ٹی ایف نے پاکستان سے اقوام متحدہ کی فہرست میں نامزد دہشت گردوں کے اثاثے منجمد کرنے، انہیں فنڈز اکھٹا کرنے سے روکنے کے اقدامات اور ان کی معاونت کرنے والے افراد کے خلاف اقدامات کرنے کا کہا ہے۔
اس سے قبل 22 فروری سے شروع ہونے والے اجلاس میں پاکستانی حکومت کے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی فنانسنگ کے خلاف اقدامات کی اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
پاکستان کے مالیاتی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ماہرین پر مشتمل وفد نے وفاقی وزیر حماد اظہر کی سربراہی میں ویڈیو لنک کے ذریعے ایف اے ٹی ایف اجلاس کو اپنے اقدامات سے آگاہ کیا۔
پاکستانی حکام کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر عمل درآمد کی کارکردگی اطمینان بخش ہے اور اٹھائے گئے اقدامات کے نتیجے میں گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے پرامید ہیں۔
پاکستان کے وفاقی وزیر حماد اظہر نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پاکستان نے 27 میں سے 24 نکات پر عمل درآمد کر دیا ہے اور ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کا کاررکردگی کا اعتراف کیا ہے۔
Pakistan has completed almost 90% of its current FATF action-plan with 24 out of 27 items rated as 'largely addressed' and remaining 3 items 'partially addressed'.
FATF has acknowledged Pak's high level political commitment since 2018 that led to significant progress. 1/3
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) February 25, 2021
گزشتہ ماہ ایف اے ٹی ایف جوائنٹ گروپ کے ورچوئل اجلاس میں پاکستان پر زور دیا گیا تھا کہ فروری 2021 تک ایکشن پلان پر عمل درآمد مکمل کرے۔
ایف اے ٹی ایف کے صدر مارکس پلیئر نے پاکستان کے بلیک لسٹ کیے جانے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اسلام آباد تجویز کردہ کے اقدامات پر بہتر انداز میں عمل درآمد کررہا ہے جسے سراہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر تنظیم کے تجویز کردہ اقدامات پر پیش رفت اسی طرح جاری رہی تو اسے گرے لسٹ سے نکالا جا سکتا ہے۔
ایف اے ٹی ایف کے صدر نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے ایکشن پلان پر عمل درآمد کے بعد تنظیم کا وفد ان اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے اسلام آباد کا دورہ کرے گا۔
دوسری جانب اسلام آباد کے ایک تھنک ٹینک نے اپنی حالیہ رپورٹ میں اندازہ لگایا ہے کہ 2008 سے مختلف ادوار میں ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں ہونے کے باعث پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار یعنی جی ڈی پی کو 38 ارب ڈالر کا براہ راست نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
تباد لیب کی 2008ء سے 2019ء تک ہونے والے نقصانات پر مبنی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ کی وجہ سے پاکستانی معیشت شدید مشکلات کا شکار ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کا نام بار بار گرے لسٹ میں شامل کرنے سے معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے جو کہ سرمایہ کاری، برآمدات، کاروبار اور حکومتی اخراجات میں کمی کی مد میں ہوا۔
رپورٹ کے مطابق 2012ء سے 2015ء کے دوران ملکی معیشت کو 13.4 ارب اور سال 2019ء میں 10.3 ارب ڈالر کا دھچکا لگا۔
رپورٹ کے مطابق ایف اے ٹی ایف کی پابندیوں کے باعث 12 سال کے دوران پاکستان کی معیشت کو 38 ارب ڈالر کا ممکنہ نقصان اٹھانا پڑا۔
یار رہے کہ پاکستان کو جون 2018 میں ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل کیا گیا تھا اور اس سلسلے میں 27 نکاتی ایکشن پلان تجویز کیا گیا تھا۔
پاکستان نے یقین دہانی کروائی تھی کہ وہ تنظیم کے تجویز کردہ نکات کی روشنی میں ضروری قانون سازی اور اس پر عمل درآمد کے لیے ایک مؤثر نظام تیار کر لے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 199 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 174 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 177 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8848 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4608 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3299 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2470 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2123 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1917 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C