باغی گروپ حیات تحریر الشام کے سربراہ محمد بشیر شام کے عبوری وزیراعظم مقرر
👁️ 126 بار دیکھا گیا
باغی گروپ حیات تحریر الشام کے سربراہ محمد بشیر شام کے عبوری وزیراعظم مقرر
دمشق (ڈیلی اردو/وی او اے) شام کے باغیوں، جنہوں نے منگل کے روز طویل عرصے سے مضبوط حکمران بشار الاسد کا تختہ الٹ دیا تھا، انہوں نے یکم مارچ تک ملک چلانے کے لیے ایک عبوری سربراہ حکومت مقرر کر دیا ہے۔
دمشق میں باغی رہنماؤں اور اسد کی حکومت کے معزول عہدیداروں کی کابینہ کے اجلاس کے بعد، محمد البشیر نے، جنہیں شام کے بیشتر علاقوں میں بہت کم جانا جاتا ہے اور جو پہلے باغیوں کے زیر کنٹرول شمال مغرب کے ایک چھوٹے سے علاقے میں انتظامیہ چلاتے تھے، کہا ہے کہ انہیں عبوری حکومت کی قیادت کے لیے چنا گیا ہے۔
بشیر نے کہا، “یہ اجلاس حکومت کی نگہبانی کے لیے فائلوں اور اداروں کی منتقلی کے سلسلے میں تھا۔”
وہ دو جھنڈوں کے سامنے کھڑے ہوئے۔ پوری خانہ جنگی کے دوران اسد کے مخالفین کی طرف سے لہرایا جانے والا سبز، سیاہ اور سفید جھنڈا، اور شام میں روایتی طور پر سنی اسلام پسند جنگجووں کی جانب سے لہرایا جانے والا سیاہ تحریر میں اسلامی حلف پر مبنی ایک سفید پرچم۔
شام کے دارالحکومت میں سڑکوں پر مسلح افراد کی تعداد میں نمایاں کمی کے ساتھ معمولات زندگی کی بحالی کا کچھ احساس موجود تھا۔ باغیوں کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ کمانڈروں نے جنگجوؤں کو شہروں سے پیچھے ہٹنے اور ان کی بجائے مرکزی باغی گروپ حیات تحریر الشام سے وابستہ پولیس اور داخلی سیکیورٹی فورسز کی تعیناتی کا حکم دیا تھا۔
اتوار کو اسد کی معزولی اور روس میں سیاسی پناہ کے لیے ان کی پرواز کے بعد پہلی بار بینک اور دکانیں دوبارہ کھل گئیں۔ سڑکوں پر ٹریفک بحال ہو گئی، تعمیراتی کارکن دمشق شہر کے مرکز میں ایک چوراہے کو ٹھیک کر رہے تھے اور سڑکوں کی صفائی کرنے والوں نے سڑکوں کو صاف کیا۔
تاہم مشرق وسطیٰ کے تنازع کے آثار باقی تھے۔ اسرائیل نے شامی فوج کے اڈوں پر فضائی حملے شروع کیے، جن کی فورسز دو ہفتے کے عرصے میں اسد کو ہٹانے والے باغیوں کی پیش قدمی کے بعد منتشر ہو گئی تھیں۔
اسرائیل نے سرحد پار شام کے اندر ایک غیر فوجی علاقے میں فوج بھیجی، اور کہا کہ اس کے فضائی حملوں کا مقصد ہتھیاروں کو دشمن کے ہاتھوں میں جانے سے بچانا ہے۔ اس نے ان خبروں کی تردید کی کہ اس کی فورسز بفر زون سے آگے دمشق کے جنوب مغرب میں دیہی علاقوں میں پیش قدمی کر چکی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران سے تعلقات بہتر نہ ہوئے تو پرانی کشیدگی دوبارہ جنم لے سکتی ہے، امریکی صدر ٹرمپ
16/June/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
روس کے حملے میں کییف کا ہزار سالہ مذہبی ورثہ بھی نشانہ بن گیا
16/June/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
چین کی بڑھتی فوجی طاقت پر دنیا میں تشویش
16/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
حزب اللہ کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، اسرائیل وزیر قومی سلامتی
16/June/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
کرم میں گھر پر ڈرون حملہ، ماں بیٹے سمیت 4 افراد ہلاک، 8 زخمی
16/June/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
سوڈان میں 5 ماہ کے دوران ڈرون حملوں میں ایک ہزار سے زائد عام شہری ہلاک
16/June/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4558 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3270 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2090 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C