برطانیہ کا پاکستان کو دہشتگردوں کی معاونت والے ممالک میں شامل کرنا حقائق پر مبنی نہیں، ترجمان وزارت خارجہ
👁️ 44 بار دیکھا گیا
برطانیہ کا پاکستان کو دہشتگردوں کی معاونت والے ممالک میں شامل کرنا حقائق پر مبنی نہیں، ترجمان وزارت خارجہ
اسلام آباد (ڈیلی اردو) دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ برطانیہ کا پاکستان کو منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی اعانت کے حوالے سے شدید خطرات کا شکار ممالک کی فہرست کا حصہ بنانے کا فیصلہ حقائق پر مبنی نہیں ہے۔
پیر کو اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں زاہد حفیظ چوہدری نے امید ظاہر کی کہ برطانیہ زمینی حقائق کی روشنی میں اپنے قواعد و ضوابط کا جائزہ لے گا اور سیاسی بنیادوں پر اٹھائے گئے اس طرح کے غلط اقدامات سے باز رہے گا۔
واضح رہے کہ ایک دن قبل ہی برطانیہ نے اپنے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی اعانت (ترمیمی) کے حوالے سے خطرناک ترین ممالک کے ضابطے 2021 کے تحت پاکستان کو شیڈول 3 زیڈ اے میں شامل (انتہائی خطرات کے حامل) 21 ممالک کی فہرست میں شامل کیا تھا۔
برطانیہ کے اس اقدام کے جواب میں زاہد حفیظ چوہدری نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کے پاس ایک مضبوط انسداد منی لانڈرنگ/ دہشت گردی کی مالی اعانت کے انسداد کا قانون موجود ہے۔
انہوں نے بیان میں مزید کہا کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران پاکستان نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی اعانت کے انسداد کے سلسلے میں بڑے پیمانے پر قانون سازی، ادارہ جاتی اصلاحات اور انتظامی اقدامات کے ذریعے غیرمعمولی اقدامات کیے ہیں۔
ان اقدامات کے بارے میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کو آگاہ کیا اور یورپی یونین کے بھی علم میں لائے جس نے پاکستان کی اس سلسلے میں کارکردگی کو سراہا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے 27 میں سے 24 نکات پر عملدرآمد کے ساتھ اس پر مکمل طور پر عملدرآمد کے قریب ہے جو منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے انسداد کے حوالے سے پاکستان کے عزم اور ٹھوس اقدامات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
یاد رہے کہ منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی اعانت کے انسداد کے سلسلے میں بروقت اقدامات نہ کرنے کی وجہ سے پاکستان جون 2018 سے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل ہے۔
رواں سال کے اوائل میں فروری میں منعقدہ ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں مشاہدہ کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ اسلام آباد نے اس سلسلے میں ‘نمایاں پیشرفت’ کی تھی البتہ دہشت گردی کی مالی اعانت کے طریقہ کار میں کچھ ‘سنگین خامیاں’ اب بھی باقی ہیں۔
اسی دوران ایف اے ٹی ایف کے صدر ڈاکٹر مارکس پلئیر نے کہا تھا کہ پاکستان سے جن 27 میں سے 24 نکات پر عملدرآمد کے سلسلے میں اتفاق ہوا ہے، پاکستان نے اس کی تعمیل کی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
08/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15526 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11811 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9107 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5098 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C