برکینا فاسو اور مالی: فوجی کارروائیوں میں شہری ہلاکتیں زیادہ
👁️ 401 بار دیکھا گیا
برکینا فاسو اور مالی: فوجی کارروائیوں میں شہری ہلاکتیں زیادہ
نیو یارک (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کی جانب سے جمعرات کو جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق برکینا فاسو میں سرکاری اور اتحادی فورسز نے 2023 سے اب تک اسلام پسند عسکریت پسندوں کے مقابلے میں دو گنا سے زیادہ شہریوں کو ہلاک کیا ہے۔
یہ رجحان اس ڈیٹا سے بھی کافی حد تک مطابقت رکھتا ہے جو مسلح تنازعات کی نگرانی کرنے والی تنظیم آرمڈ کانفلِکٹ لوکیشن اینڈ ایونٹ ڈیٹا (اے سی ایل ای ڈی) نے روئٹرز کے ساتھ شیئر کیا ہے۔ یہی صورتحال ہمسایہ ملک مالی میں بھی دیکھی جا رہی ہے۔
جنوری 2023 سے اگست 2025 کے درمیان کے عرصے کا احاطہ کرنے والی ہیومن رائٹس واچ کی اس رپورٹ میں 57 واقعات درج کیے گئے ہیں، جن میں کم از کم 1,837 شہری مارے گئے۔ ان میں سے 33 واقعات سرکاری فورسز اور ان کے اتحادیوں کے ہاتھوں پیش آئے جن میں 1,255 شہری ہلاک ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق اس تنازعے میں شامل تمام فریقوں کی جانب سے وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی پامالیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔
اے سی ایل ای ڈی کے اعداد و شمار کے مطابق صرف 2025 میں برکینا فاسو کی فوج اور حکومت نواز ملیشیا ہوم لینڈ ڈیفنس وولنٹیئرز نے 523 شہریوں کو ہلاک کیا، جبکہ عسکریت پسند گروہوں جے این آئی ایم اور اسلامک اسٹیٹ صوبہ ساحل نے 339 شہریوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔
اے سی ایل ای ڈی کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ مالی میں فوج نے روسی نیم فوجی گروہوں واگنر اور افریقہ کور کے ساتھ مل کر 2025 میں 918 شہریوں کو ہلاک کیا، جبکہ جے این آئی ایم اور آئی ایس ایس پی نے 232 شہریوں کو مارا۔
جے این آئی ایم سے مؤقف لینے کے لیے رابطہ نہیں ہو سکا۔ روس کی وزارتِ دفاع، جو واگنر اور افریقہ کور کو چلاتی ہے، نے بھی تبصرے کی درخواست پر فوری ردِعمل نہیں دیا۔
مالی اور برکینا فاسو اس سے پہلے ماورائے عدالت ہلاکتوں کے الزامات کی تردید کر چکے ہیں اور ان کا مؤقف ہے کہ ان کی افواج نے دراصل ’’دہشت گردوں‘‘ کو ہلاک کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5109 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C