بلوچستان میں دہشتگردی اور انتشار پیدا کرنیکی کوششیں کامیاب نہیں ہونے دینگے، آرمی چیف
👁️ 24 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں دہشتگردی اور انتشار پیدا کرنیکی کوششیں کامیاب نہیں ہونے دینگے، آرمی چیف
کوئٹہ (ڈیلی اردو) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا امن اور خوشحالی جمہوریت اور جمہوری اقدار سے وابستگی کے ساتھ منسلک ہے، پاکستان کی ترقی کے لئے بلوچستان کی ترقی اور استحکا م اہمیت کے حامل ہیں پاک فوج سمیت تمام شراکت دار بلوچستان کے لوگوں کی معاشی اور سماجی ترقی کے لئے کردار ادا کر رہے ہیں، بلوچستان میں دہشت گردی کو ہوا دینے اور انتشار پیدا کرنے کے لئے دشمن عناصر کی مذموم کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
یہ بات انہوں نے منگل کوکوئٹہ میں نیشنل سیکورٹی ورکشاپ کے شرکاء سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے نیشنل سیکورٹی ورکشاپ کے شرکاء سے تبادلہ خیال کیا۔ نیشنل سیکورٹی ورکشاپ کا مقصد شرکاء کو قومی سلامتی کے اہم امور کے بارے میں آگاہی دینا، بروقت فیصلہ سازی، قومی سلامتی کے انتظامی نظام اور قومی طاقت سے متعلق آگاہ کرنا ہے۔
#COAS visited Quetta, interacted with participants of National Workshop Balochistan aimed at enhancing understanding of participants about critical national security issues, timely decision making process, national security management system (1/6) pic.twitter.com/29mQaEhneb
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) November 17, 2020
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ورکشاپ کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لئے بلوچستان کی ترقی اور استحکا م اہمیت کے حامل ہیں پاک فوج سمیت تمام شراکت دار بلوچستان کے لوگوں کی معاشی اور سماجی ترقی کے لئے کردار ادا کر رہے ہیں،آرمی چیف نے پاک افغان اور پاک ایران سرحدوں پر باڑ لگانے کی اہمیت سمیت صوبے بھر میں تعینات سکیورٹی آپریٹس کے متعلق شرکاء کا آگاہ کرتے ہوئے کہا۔
کہ کوئٹہ سیف سٹی منصوبے جیسے اقدامات کی تکمیل سے بلوچستان کی مجموعی سیکورٹی صورتحال پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں دہشت گردی کو ہوا دینے اور انتشار پیدا کرنے کے لئے دشمن عناصر کی مذموم کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان کا امن اور خوشحالی جمہوریت اور جمہوری اقدار سے وابستگی کے ساتھ منسلک ہے۔
بعدازاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسکول آف انفنٹری اینڈ ٹیکٹیکس کا دورہ کیا جہاں انہیں نافذ کردہ نئے تربیتی ماڈیولز اور آن لائن امتحانات نظام کے بارے میں بریفننگ دی گئی انہیں ٹریننگ میں شامل کردہ جدید تکنیک اور نظام کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔
اس موقع پر انفنٹری اسکول کے طلباء اور استاتذہ سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے انہیں جدید جنگی پیش رفت کے ساتھ چلنے پر تاکیدکی اور نوجوان افسران اور جوانوں کو مستقبل میں چیلنجوں کا مناسب طور پر مقابلہ کرنے کے لئے تیار کرنے میں ایس آئی اینڈ ٹی کے اساتذہ اور عملہ کی محنت اور لگن کی تعریف کی۔قبل ازیں کوئٹہ آمد پر کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکا سے افغان خاتون کی ملک بدری، داعش سے مبینہ تعلق اور دہشتگردی کی سازش میں معاونت کا الزام
12/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
بنوں : پولیس اہلکار فائرنگ سے ہلاک، دہشتگرد فرار
12/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9119 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C