بنگلہ دیش: اقوام متحدہ کی سربراہ انسانی حقوق کمیشن کا روہنگیا کیمپوں کا دورہ
👁️ 164 بار دیکھا گیا
بنگلہ دیش: اقوام متحدہ کی سربراہ انسانی حقوق کمیشن کا روہنگیا کیمپوں کا دورہ
ڈھاکا (ڈیلی اردو/اے ایف پی) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی سربراہ مشیل بیچلیٹ کے دورہ بنگلہ دیش کے موقع پر روہنگیا پناہ گزینوں نے قتل کے حالیہ واقعات کے بعد تحفظ کی درخواست کی ہے جس نے ایک بار پھر انہیں عدم تحفظ کا شکار کر دیا ہے۔
During visit to Bangladesh, @UNHumanRights Chief @mbachelet stresses that UN will continue to support Rohingya refugees, and calls on the global community to do the same. https://t.co/iwwMytDFHe
— United Nations (@UN) August 17, 2022
غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق مشیل بیچلیٹ نے پورا دن بنگلہ دیش میں پناہ گزینوں کی وسیع و عریض امدادی بستیوں میں مکینوں کے ساتھ ملاقات میں گزارا جہاں تقریباً 10 لاکھ روہنگیا رہائش پذیر ہیں جنہوں نے ہمسایہ ملک میانمار میں ظلم و ستم سے فرار اختیار کیا ہوا ہے۔
رواں ماہ ان کیمپوں میں سیکیورٹی دوبارہ سخت کردی گئی ہے جب اس پناہ گزین کمیونٹی کے 2 رہنماؤں کو مبینہ طور پر کیمپوں میں سرگرم ایک باغی گروپ نے گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔
مذہبی رہنما مولوی ظفر نے اقوام متحدہ کی سفیر سے ملاقات کے بعد کہا ‘وہ کیمپوں میں ہونے والے قتل کے بارے میں جاننا چاہتی تھیں، ہم نے ان سے اس حوالے سے اور کیمپ کی حفاظت پر بھی تبادلہ خیال کیا’۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ‘ہم نے کیمپ کی سیکورٹی کو مضبوط بنانے کے بارے میں بات کی اور سیکیورٹی کا مطالبہ کیا’۔
ان کیمپوں کے زیادہ تر رہائشی 2017 میں میانمار میں مسلم اقلیت کے خلاف فوج کے حملے کے بعد ملک سے فرار ہو کر آگئے تھے۔
اس کریک ڈاؤن پر اقوام متحدہ کی اعلیٰ ترین عدالت میں ایک مقدمہ جاری ہے جس میں میانمار کے حکام پر نسل کشی کا الزام ہے۔
ان کیمپوں میں سیکیورٹی ایک مستقل مسئلہ رہا ہے، جس میں متعدد قتل، اغوا اور منشیات کی اسمگلنگ کے نیٹ ورکس کے پولیس کے ہاتھوں نشانہ بننے جیسے واقعات شامل ہیں۔
گزشتہ ستمبر میں سرکردہ روہنگیا رہنما محب اللہ کا قتل ہوا جنہیں پناہ گزینوں کے اخراج کے 2 سال مکمل ہونے پر تقریباً ایک لاکھ شرکا پر مشتمل ایک احتجاج منعقد کرنے پر نشانہ بنایا گیا تھا۔
انہوں نے اسی برس وائٹ ہاؤس میں اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات کی تھی اور جنیوا میں اقوام متحدہ کے اجلاس سے خطاب بھی کیا۔
ان کے قتل کے فوری بعد ایک اسلامی مذہبی اسکول میں 6 روہنگیا طلبہ اور اساتذہ کو بھی قتل کردیا گیا تھا۔
کیمپ کے رہائشیوں نے ان دونوں حملوں اور رواں ماہ کے آغاز میں ہونے والی 2 ہلاکتوں کا الزام ‘اراکان روہنگیا سالویشن آرمی’ نامی ناغی گروپ پر عائد کیا جس پر منشیات کی اسمگلنگ اور سیاسی مخالفین کو قتل کرنے کا الزام ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی
13/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف
13/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی، اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد
13/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
کراچی میں کارروائی، ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
باڑہ میں سیکیورٹی آپریشن، دو مقامی کمانڈروں سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں پرانا مارٹر گولہ پھٹنے سے 2 بچے زخمی
13/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15535 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11824 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9127 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7413 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5152 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C