بھارت طیارہ بردار جنگی جہاز تیار کرنے والے ملکوں میں شامل ہوگیا
👁️ 23 بار دیکھا گیا
بھارت طیارہ بردار جنگی جہاز تیار کرنے والے ملکوں میں شامل ہوگیا
نئی دہلی (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک میں ہی تیار پہلے طیارہ بردار جنگی جہاز آئی این ایس وکرانت کا آج جمعہ دو ستمبر کو افتتاح کیا۔ اب بھارت طیارہ بردار جنگی جہاز تیار کرنے والے چند ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں شامل ہو گیا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے جنوبی بھارت کے کوچی شپ یارڈ میں ایک شاندار تقریب میں آئی این ایس وکرانت کو پانی میں اتارا۔ انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اس تاریخی کامیابی کے ساتھ ہی طیارہ بردار جنگی جہاز تیار کرنے والے دنیا کے چند ایک ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں شامل ہوگیا۔ انہوں نے کہا،”وکرانت نے بھارت کو ایک نیا اعتماد دیا ہے۔”
#WATCH | PM Narendra Modi commissions indigenous Aircraft Carrier IAC Vikrant, the largest & most complex warship ever built in India's maritime history, into the Indian Navy at a ceremony in Kochi, Kerala. #INSVikrant pic.twitter.com/8oiQN2AnMg
— ANI (@ANI) September 2, 2022
اس طرح کے بڑے طیارہ بردار جنگی جہازوں کی تیاری کی صلاحیت اب تک صرف امریکہ، برطانیہ، روس، چین اور فرانس کے پاس ہی تھی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ‘وکرانت’ ایک خود انحصار بھارت کی علامت ہے۔
وزیر اعظم نے اس موقع پر بھارتی بحریہ کےنئے پرچم کی پردہ کشائی بھی کی۔ بھارتی بحریہ میں اب تک زیر سروس پرچم میں سینٹ جارج کا کراس موجود تھا۔ انہوں نے کہا “بھارت اپنی اس کھوئی ہوئی طاقت کو واپس لارہا ہے جسے غلامانہ ذہن کی وجہ سے ہم بھلا بیٹھے تھے۔”
وزیر اعظم مودی نے اس سال یوم آزادی کے موقع پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ “ہمیں دورغلامی کی چھوٹی سی چھوٹی علامت کو بھی ختم کر دینا ہے۔”
INS Vikrant is a manifestation of India’s glorious maritime tradition.
It is also a vibrant symbol of Indian pride. pic.twitter.com/leRCRACeiI
— Narendra Modi (@narendramodi) September 2, 2022
‘وکرانت’ وسیع ہے، عظیم الشان ہے، مودی
بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ وکرانت کے ساتھ ہی بھارت کا ایک دیرینہ خواب پورا ہوگیا۔ انہوں نے کہا، “وکرانت وسیع ہے، عظیم الشان ہے، یہ ممتاز ہے، یہ بہت مخصوص ہے۔ یہ صرف ایک جنگی جہاز ہی نہیں ہے بلکہ اکیسویں صدی میں بھارت کی محنت، صلاحیت، اثر اور عزم و لگن کا ثبوت بھی ہے۔”
وزیر اعظم مودی کا کہنا تھا کہ اس سے بھارت۔ بحرالکاہل اور خلیج بھارت کے خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا “طاقت اور امن ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں اور بھارت طاقت اور تبدیلی دونوں کو ایک ساتھ لے کر آگے بڑھ رہا ہے۔”
Shaping a Dream Building a Nation
Designed by #IndianNavy constructed by @cslcochin, a shining beacon of #AatmaNirbharBharat, #IACVikrant is all set to be commissioned into the #IndianNavy.#INSVikrant#LegendisBack@PMOIndia @DefenceMinIndia @shipmin_india @SpokespersonMoD pic.twitter.com/RVweCActMW
— SpokespersonNavy (@indiannavy) September 2, 2022
آئی این ایس وکرانت کی خوبیاں کیا ہیں؟
وزیر اعظم مودی کا کہنا تھا کہ ‘وکرانت’ اپنے آپ میں ایک شہر کی طرح ہے۔ یہ بھارت میں بنایا گیا اب تک کا سب سے بڑا جہاز ہے۔ اس کی لمباری 262 میٹر اور چوڑائی 62 میٹر ہے۔
بیس ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے تیار 45 ہزار ٹن وزنی یہ جنگی جہاز دنیا کا ساتواں سب سے بڑا طیارہ بردار جہاز ہے۔ اس کا عرشہ دو فٹ بال میدانوں کے برابر ہے جب کہ اس کی اونچائی 18منزلہ عمارت کے برابر ہے۔ اس جہاز میں 2400 کمپارٹمنٹ ہیں اور 16000 عملے کے افراد اس میں بیک وقت رہ سکتے ہیں۔ اس کے ڈیک پر ایک وقت میں 30 طیارے رکھے جا سکتے ہیں۔ اس میں 16 بستروں والے ایک ہسپتال کے علاوہ جدید ترین طبی سہولیات سے آراستہ ایمرجنسی میڈیکل کیئر یونٹ بھی ہے۔
آئی این ایس وکرانت پر طیاروں کی لینڈنگ کی مشق نومبر میں شروع ہوجائے گی اور سن 2023 کے وسط تک مکمل ہوجانے کی امید ہے۔
وزیر اعظم پر تنقید بھی
وزیر اعظم مودی کے ذریعہ بھارت کے پہلے ملکی ساخت کے طیارہ بردار جنگی جہاز کے افتتاح کی نکتہ چینی بھی کی جارہی ہے۔ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے لوگ کھل کر اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔
آر کے مشرا نامی ایک صارف نے ٹوئٹر پر لکھا، “وزیر اعظم کو نہیں بلکہ بھارتی صدر کو یہ جنگی جہاز قوم کے نام وقف کرنا چاہئے تھا۔ کیونکہ صدر بھارت کے مسلح افواج کا سپریم کمانڈر ہوتا ہے۔ اس لیے یہ کام انہیں کرنا چاہئے تھا، وزیر اعظم کو نہیں۔”
ستیئن ایس نامی ایک دیگر صارف نے لکھا، “کیا یہ مناسب نہیں ہوتا کہ بھارتی صدر اس جنگی جہاز کا افتتاح کرتیں کیونکہ وہ مسلح افواج کی سپریم کمانڈر ہیں، لیکن اس سے کسی کوکیا مطلب؟ گھٹیا شہرت کے لیے کچھ بھی کیا جاسکتا ہے۔”
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 158 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 157 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 147 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8848 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4607 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3299 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2470 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2122 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1917 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C