بھارت: مہاراشٹر میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں جمعیت علمائے ہند کے رہنما سمیت دو افراد زخمی
👁️ 54 بار دیکھا گیا
بھارت: مہاراشٹر میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں جمعیت علمائے ہند کے رہنما سمیت دو افراد زخمی
نئی دلی (ڈیلی اردو) بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع پربھانی میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں جمعیت علمائے ہند کے رہنما اور ایک مدرسے کے سربراہ زخمی ہوگئے ہیں۔ جمعیت علمائے ہند کی پربھانی یونٹ کے صدر اور دارالعلوم فرقانیہ، سیلو کے سربراہ مولانا محمد صادق ندوی پر مدرسے سے گھر جاتے وقت حملہ کیا گیا۔
President of Parbhani branch of Jamiat Ulama Maulana Muhammad Sadiq Nadwi suffered a hate crime at Selu in Parbhani in the night of 14 Sept. His motorcycle was attacked by shouting assailants riding a motorbike. He fell on the road, sustained head injuries while assailants fled. pic.twitter.com/eEg6awRdGZ
— Zafarul-Islam Khan (@khan_zafarul) September 17, 2022
جمعیت علمائے ہند نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مولانا ندوی اپنے ساتھی حافظ جنید کے ساتھ گھر جارہے تھے کہ اچانک موٹر سائیکل پر سوار تین افراد نے ان پر حملہ کیا اور ندوی کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے وہ زمین پر گرکر شدید زخمی ہو گئے جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
انہوں نے کہا کہ مولانا کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں طبعی معائنہ کے بعد ان کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔
جمعیت علمائے ہند کے مہاراشٹر ونگ کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے حملہ آوروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ دریں اثناء دلی اقلیتی کمیشن کے سابق چیئرمین ظفر الاسلام خان نے واقعہ کے بارے میں ایک ٹویٹ میں اسے نفرت انگیز جرم قرار دیاہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 128 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 172 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 189 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 317 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 128 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8847 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4603 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2469 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2120 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C