بھارت میں مسلمانوں کی گرفتاری، امریکا کا اظہار تشویش
👁️ 121 بار دیکھا گیا
بھارت میں مسلمانوں کی گرفتاری، امریکا کا اظہار تشویش
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی (یو ایس سی آئی آر ایف) نے جمعرات کو تشویشناک خبروں کے ساتھ نوٹ کیا کہ بھارتی حکومت کوویڈ 19 بحران کے دوران مسلم کارکنوں کو گرفتار کررہی ہے، جنھوں نے متنازع شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف احتجاج کیا۔
In #USCIRFAnnualReport2020, USCIRF recommended #India be designated a Country of Particular Concern for its systematic, ongoing, and egregious violations of religious freedom during 2019.
Unfortunately, this negative trend has continued into 2020. https://t.co/WC3ZzT6Mzx
— USCIRF (@USCIRF) May 14, 2020
یو ایس سی آئی آر ایف نے ٹویٹ میں کہا، “اس وقت، بھارت کو ضمیر کے قیدیوں کو رہا کرنا چاہیے اور احتجاج کے جمہوری حق پر عمل کرنے والوں کو نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔ ”اس میں خاص طور پر حاملہ کارکن صفورا زرگر کی گرفتاری کا ذکر کیا گیا جو سی اے اے کے متعلق فروری میں دہلی میں ہونے والے فرقہ وارانہ تشدد کے سلسلے میں گرفتار ہوئی تھی۔
27 سالہ زرگر کو 10 اپریل کو گرفتار کیا گیا، اس پر غیر قانونی سرگرمیاں روک تھام ایکٹ، 2019ء (یو اے پی اے) کے تحت الزام عائد کیا گیا، گرفتاری کے وقت وہ تین ماہ کی حاملہ تھی۔ زرگر دہلی کی جامعہ ملیہ یونیورسٹی میں ریسرچ فیلو اور جامعہ کوآرڈینیشن کمیٹی (جے سی سی) کی میڈیا کوآرڈینیٹر تھی، جس نے حکومت کے ذریعہ گذشتہ سال دسمبر میں منظور کیے گئے شہریت کے قانون کے خلاف ہفتوں کے احتجاج کا اہتمام کیا تھا۔
Religious freedom in #India during 2019 took a drastic turn downward, a trend that has unfortunately been demonstrated by the scapegoating of Muslims during the #COVID19 crisis. As a result, USCIRF recommends India for #CPC designation.
Read more: https://t.co/95B9IUsHNv
— USCIRF (@USCIRF) May 12, 2020
دوسرے ٹویٹ میں، یو ایس سی آئی آر ایف نے نوٹ کیا 2020 ء کے لیے سالانہ رپورٹ میں، کمیشن نے سفارش کی تھی کہ بھارت کو 2019 کے دوران “منظم، جاری، اور مذہبی آزادی کی بے حد خلاف ورزیوں” کے لیے خاص طور پر تشویشناک ملک نامزد کیا جائے۔ امریکی ایجنسی نے کہا، “بدقسمتی سے، یہ منفی رجحان 2020 ءمیں بھی جاری ہے۔
اس رپورٹ میں خاص طور پر نئے شہریت کے قانون کے نفاذ پر تنقید کی گئی، جو پڑوسی مسلم اکثریتی ممالک سے تعلق رکھنے والے غیر مسلموں کیلئے شہریت حاصل کرنے کے لیے راہ آسان بناتا ہے۔ سی اے اے کی منظوری کے بعد وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کے خلاف ملک بھرمیں ہونے والے کئی ہفتوں کے پر تشدد مظاہروں میں 78 افراد ہلاک ہوگئے تھے، جن میں بڑی تعداد دہلی میں ہندوﺅں اور مسلمانوں کی مابین جھڑپوں کی بھینٹ چڑھی۔
ناقدین کا کہنا ہے یہ قانون مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کرتا ہے اور اس سے یہ تشویش بڑھ گئی ہے کہ مودی کی انتظامیہ بھارتی سیکولر روایات پامال کررہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5104 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C