بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کے بڑے پیمانے پر چھاپے اور گرفتاریاں، 45 فلسطینی گرفتار، 2 صحافی زخمی
👁️ 116 بار دیکھا گیا
بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کے بڑے پیمانے پر چھاپے اور گرفتاریاں، 45 فلسطینی گرفتار، 2 صحافی زخمی
مقبوضہ بیت المقدس (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف شہروں میں بڑے پیمانے پر چھاپہ مار کارروائیوں اور جھڑپوں کے دوران اسرائیلی قابض فوج نے تقریبا 45 فلسطینیوں کو گرفتار جبکہ قابض فوج کی فائرنگ سے دو صحافی زخمی ہوگئے۔
فلسطین پر قابض صیہونی ریاست کے نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے گزشتہ رات “مقبوضہ بیت المقدس” کے مختلف شہروں میں بڑے پیمانے پر چھاپہ مار کارروائیوں اور جھڑپوں کے دوران صیہونی فوج پر پتھراؤ کرنے کے الزام میں 45 کے قریب فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
https://twitter.com/pallive_en/status/1177218710353956867?s=19
فلسطینی میڈیا کے مطابق صیہونی فوج نے “بیت المقدس” کے شہر “تلکرم” میں چھاپہ مار کارروائی کی جس کے جواب میں فلسطینیوں کی جانب سے شدید مزاحمت کی گئی، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے کے خلاف فلسطینی مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے اور صیہونی فوج پر پتھراؤ کیا۔
اسرائیلی فوج پر پتھراؤ کے الزام میں فوج نے 43 فلسطینوں کو گرفتار کیا جبکہ دیگر کو چھاپہ مارکارروائیوں کے دوران گرفتار کیا گیا، صیہونی فوج نے فلسطینیوں کے زیر استعمال گاڑیاں بھی ضبط کرلیں جبکہ گھروں میں روایتی لوٹ ماراور توڑپھوڑ کے ساتھ ریائشیوں کو ذدوکوب کیا۔
فلسطینی نیوز ایجنسی کے مطابق قابض فوج نے بیت المقدس کے جنوبی قصبے سلوان سے 25 سالہ مالك ابو سنينه کو اس کے گھر سے اور البستان کے علاقے سے 14 سالہ محمد ابو روموز کو اغواء کرلیا۔
روزنامہ قدس کے مطابق مطابق “مقبوضہ بیت المقدس” اور تیرا سالوں سے اسرائیلی غیرقانونی محاصرے کا شکار فلسطینی شہر”غزہ” میں فلسطینیوں کی جانب سے اپنے حقوق کی فراہمی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف پرامن احتجاجی ریلی نکالی جارہی تھی، اسرائیلی فوج کی جانب سے ریلی پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ سے ریلی کی کوریج کرنے والے فلسطین ٹی وی کے نمائندے “عبدالرحمٰن الكحلوت” زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب “غزہ” میں نکالی جانے والی احتجاجی ریلی پر بھی صیہونی فوج نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں صحافی “احمد شاور” زخمی ہوگئے، دونوں زخمی صحافیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ، طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی “احمد شاور” کی حالت تشویشنا ک ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں کل کرفیو، بازار اور اہم شاہراہیں بند رہیں گی
04/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ترکیہ: استنبول میں سیکیورٹی اداروں کی کاروائی ،داعش سے مبینہ تعلق رکھنے والا شخص ہلاک
04/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں کارروائی، اسد دور کی معروف میڈیا شخصیت سنال الخضر گرفتار
04/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں اور حکومتی فورسز میں شدید لڑائی، 80 سے زائد ہلاکتیں، کئی اہم مقامات پر قبضے اور واپسی
04/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
کشمیر: بھارتی سیکورٹی فورسز کی کاروائی ، ایک دہشتگرد ہلاک
04/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15523 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11804 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5065 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C