ترکی: جرمن سیاحوں پر خودکش حملہ کرنے والوں کو عمر قید کی سزا
👁️ 63 بار دیکھا گیا
ترکی: جرمن سیاحوں پر خودکش حملہ کرنے والوں کو عمر قید کی سزا
انقرہ (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے/اے ایف پی) ترکی کی ایک عدالت نے مرکزی استنبول میں ایک خود کش دھماکے میں ملوث چار افراد کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ سن دو ہزار سولہ کے اس حملے میں بارہ جرمن سیاح ہلاک ہو گئے تھے۔
ترکی کی ایک عدالت نے چھ اپریل منگل کے روز جنوری 2016 میں استنبول میں ہونے والے خود کش حملے میں ملوث ہونے کے جرم میں چار افراد کو عمر قید کی سزا سنائی۔ اس کیس میں بعض دیگر ملزمان کو مناسب شواہد نہ ہونے کی وجہ سے بری کر دیا گیا۔
سن 2016 میں یہ خود کش حملہ استنبول کے مرکزی علاقے سلطان احمد اسکوائر پر ہوا تھا جس میں 12 جرمن سیاح ہلاک اور دیگر 16 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ ترکی کی حکومت نے اس حملے کا الزام اسلامی شدت پسند تنظیم داعش پر عائد کیا تھا لیکن اس گروپ نے بذات خود کبھی اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
چار افراد کو عمر قید کی سزا
چار مشتبہ افراد جو پہلے سے ہی جیل میں ہیں انہیں عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ ترکی کی ایک نجی نیوز ایجنسی ڈی ایچ اے کے مطابق عدالت کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں نے تشدد کے ذریعہ ملک کے آئین کو پامال کرنے کی کوشش کی۔
ترکی نے سن 2002 میں اپنے ملک سے موت کی سزا ختم کر دی تھی اس لیے سب سے بڑی سزا بغیر پیرول کے عمر قید ہے۔ اس کیس میں بھی پیرول کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ سرکاری نیوز ایجنسی انادولو کے مطابق عدالت نے قصورواروں کو دانستہ طور پر دہشت گردی کی نیت سے اقدام قتل کرنے کے لیے اضافی 328 برس قید کی سزا سنائی ہے۔
طویل عدالتی کارروائی
سن 2018 میں ترکی کی ایک عدالت نے بم حملوں میں ملوث ہونے کے الزام میں تین شامی شہریوں کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ تاہم ایک اپیلی عدالت نے کئی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے اس فیصلے کو مسترد کر دیا تھا۔
منگل کے روز فیصلے میں سزا یافتہ افراد کی شہریت ظاہر نہیں کی گئی۔ سن 2016 میں ترکی میں کئی بم دھماکے ہوئے تھے۔ حکومت نے اس کے لیے اسلامک اسٹیٹ یا پھر کرد عسکریت پسندوں کو مورد الزام ٹھہرایا تھا۔
اس کیس میں کل 26 افراد پر الزام تھا اور ایک ذیلی عدالت نے سن 2018 میں سبھی مشتبہ افراد کے خلاف فیصلہ سنا دیا تھا جسے ایک اپیلی عدالت نے بعض خامیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مسترد کر دیا تھا۔ منگل کے روز ہونے والا یہ فیصلہ اس کیس کا آخری فیصلہ ہے۔
عدالت نے اسی کیس میں ایک شخص کو دہشت گرد تنظیم کی رکنیت رکھنے کے الزام میں چھ برس قید کی سزا سنائی ہے جبکہ دیگر 18 افراد کو ثبوت و شواہد کی کمی کی وجہ سے بری کر دیا ہے۔ دیگر تین مفرور افراد کے خلاف ان کی غیر حاضری میں مقدمہ جاری رہے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4555 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3269 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2089 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1896 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C