تہران کی نئی امن پیشکش، پاکستان کے ذریعے امریکہ تک پیغام پہنچا دیا
👁️ 204 بار دیکھا گیا
تہران کی نئی امن پیشکش، پاکستان کے ذریعے امریکہ تک پیغام پہنچا دیا
تہران (ڈیلی اردو/ارنا) ایران جنگ کے خاتمے کے لیے تہران نے امن مذاکرات کی خاطر اپنی ایک نئی تجویز اس تنازعے میں ثالثی کرنے والے اپنے ہمسایہ ملک پاکستان کے ذریعے امریکہ تک پہنچا دی ہے۔ یہ بات ایران کے سرکاری میڈیا نے جمعہ یکم مئی کے روز بتائی۔
ایرانی دارالحکومت تہران سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی اِرنا نے بتایا، ’’اسلامی جمہوریہ ایران نے امن مذاکرات سے متعلق اپنی تازہ ترین تجویز تحریری طور پر دونوں ممالک کے مابین ثالثی کرنے والے ملک پاکستان کے ذریعے جمعرات 30 اپریل کی شام امریکہ تک پہنچا دی۔‘‘
اِرنا نے یہ نہیں لکھا کہ اس نئی ایرانی تجویز میں کیا کہا گیا ہے۔
ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ 28 فروری کو ایران پر فضائی حملوں کے ساتھ شروع ہوئی تھی، جس میں پہلے ایک محدود فائر بندی طے پائی تھی اور اب اس سیزفائر کی توسیع شدہ مدت پر عمل درآمد جاری ہے۔
عباس عراقچی کی پانچ ممالک کے وزرائے خارجہ سے فون پر گفتگو
ایران جنگ میں فائر بندی کے نفاذ کے بعد پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں دونوں ممالک کے اعلیٰ مذاکراتی نمائندوں کے مابین تاریخی نوعیت کے پہلے براہ راست مذاکرات 11 اپریل کو ہوئے تھے، جن میں فریقین کسی نتیجے تک نہیں پہنچ سکے تھے۔
اس کے بعد سے پاکستان ایرانی امریکی امن مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے مسلسل کوشاں تو ہے، تاہم ابھی تک یہ دوسرا دور ممکن نہیں ہو سکا۔ ایران جنگ میں فائر بندی سے پہلے یہ بہت ہلاکت خیز سہ فریقی تنازعہ تقریباﹰ 40 روز تک جاری رہا تھا۔
اس وقت دونوں فریقوں کے درمیان امن بات چیت معطل ہے اور ایران نے کئی ہفتوں سے آبنائے ہرمز کو بند کر رکھا ہے جبکہ امریکہ نے بھی آبنائے ہرمز میں ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کر رکھی ہے۔
اسی دوران ایرانی وزرات خارجہ کی طرف سے جمعے کے روز جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سعودی عرب، قطر، ترکی، عراق اور آذربائیجان کے اپنے ہم منصب وزراء کے ساتھ ٹیلی فون پر علیحدہ علیحدہ بات چیت کرتے ہوئے انہیں آگاہ کیا کہ تہران کی طرف سے ایران جنگ کے خاتمے کے لیے کون سے نئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 171 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 145 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 180 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 191 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8967 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4820 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3578 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3557 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2568 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2321 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C