جانی خیل مذاکرات ناکام، 4 نوجوانوں کے قتل کیخلاف دھرنا بدستور جاری
👁️ 59 بار دیکھا گیا
جانی خیل مذاکرات ناکام، 4 نوجوانوں کے قتل کیخلاف دھرنا بدستور جاری
بنوں (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل کے قبائلیوں نے شدید بارش کے باوجود چار نو عمر لڑکوں کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر تیسرے دن بھی احتجاجی دھرنا جاری رکھا۔
رپورٹس کے مطابق انہوں لاشوں کو مقامی تھانے کے سامنے رکھ کر قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد اور سابق ایم پی اے عدنان وزیر بھی سوگوار خاندانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرے میں شرکت ہوئے۔
اس موقع پر صوبائی رکن اور عمائدین نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی موجودگی اور خطے میں شرپسندوں اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کے باوجود قبائلی عوام کو ہر دوسرے دن اپنے قریبی اور عزیزوں کی لاشیں مل رہی ہیں۔
قبائلیوں کا کہنا تھا کہ مقامی لوگ اپنے گھروں میں بھی محفوظ نہیں ہیں کیونکہ ریاست مخالف عناصر امن کو سبوتاژ کرنے کے لیے نکل چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 4 نوعمر لڑکوں کو جنہیں 3 ہفتے قبل اغوا کیا گیا تھا بے دردی سے قتل کردیا گیا۔
ان کا مطالبہ تھا کہ حکومت کو ان ہلاکتوں کا نوٹس لینا چاہیے اور قصورواروں کو قانون کے شکنجے میں لانا چاہیے۔
قبائلیوں نے متاثرہ افراد کے اہل خانہ کے لیے شہدا پیکیج کا مطالبہ کیا۔
عمائدین نے خبردار کیا کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو وہ لاشیں پشاور اور اسلام آباد لے جائیں گے۔
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد نے متاثرہ افراد کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کیا۔
تاہم انہوں نے مقامی لوگوں سے علاقے میں امن برقرار رکھنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کرنے کو کہا۔
انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر قبائلی علاقے میں پائیدار امن لانے کے لیے سیکیورٹی فورسز اور دیگر ایل ای اے کی مدد کے لیے اپنی ذمہ داریوں کا ادراک نہیں کرتے تو یہ خطہ ایک بار پھر دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ بن جائے گا۔
اتوار کے روز ایک کھیت سے 13 سے 17 سال کے درمیان 4 نوعمر لڑکوں کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔
ہلاک شدگان کی شناخت احمد اللہ، محمد رحیم، رجمہ اللہ اور مطیع اللہ کے نام سے ہوئی تھی۔
متوفی کے ایک رشتہ دار نے بتایا کہ لڑکے تقریباً 3 ہفتے قبل پرندوں کے شکار پر گئے تھے لیکن وہ اپنے گھر نہیں لوٹے۔
انہوں نے کہا کہ متاثرہ افراد کے اہل خانہ کی کسی سے دشمنی نہیں ہے۔
دوسری جانب پولیس نے بتایا کہ انہوں نے نامعلوم قاتلوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
08/September/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11811 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9107 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5098 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C