جنوبی وزیرستان میں بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کے خلاف دھرنا پانچویں روز بھی جاری
👁️ 25 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کے خلاف دھرنا پانچویں روز بھی جاری
وانا (د م و) صوبہ خیبر پختون خوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا میں بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کے خلاف مقامی قبائل اور سیاسی جماعتوں کا دھرنا شدید سردی کے باوجود پانچویں روز بھی جاری ہے۔
پانچویں روز بھی دھرنے میں وانا کے مقامی قبائل اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت مقامی لوگوں کی بڑی تعداد شریک رہی۔
دھرنے کے شرکا حکومت سے علاقے میں امن بحال کرنے اور انگور اڈہ بارڈر کراسنگ کے ذریعے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت میں آسانیاں پیدا کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ امن کی بحالی حکومت کی ذمہ داری ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت چاہے تو امن کی بحالی کے لیے سرچ آپریشن شروع کر سکتی ہے لیکن امن کمیٹی اور پرائیویٹ ملیشیا کی تشکیل قبول نہیں کی جائے گی۔ مظاہرین نے قبائلی اضلاع میں آئین کے نفاذ اور تمام مسلح گروپوں پر مکمل پابندی کا مطالبہ کیا۔
پاکستان تحریک انصاف، پاکستان پیپلز پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی، جمعیت علمائے اسلام (ف)، جماعت اسلامی، نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ، پختونخوا ملی عوامی پارٹی، پشتون تحفظ موومنٹ کے قائدین کے علاوہ قبائلی عمائدین اور تاجروں نے بھی دھرنے کے شرکا سے خطاب کیا۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے مطالبات تسلیم نہ کیے تو دھرنا جاری رہے گا، انہوں نے کہا کہ خطے میں رٹ آف گورنمںٹ کے نفاذ اور بحالی سے ہی امن بحال ہوگا۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وانا میں ضلعی پولیس افسر تعینات کیا جائے اور عدلیہ سمیت دیگر تمام محکموں کو علاقے میں منتقل کیا جائے۔
مقررین نے کہا کہ حکومت علاقے میں پولیس کی موجودگی کو یقینی بنائے اور خاصہ دار فورس میں اہلکاروں کی بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کرے، انہوں نے کہا کہ علاقے میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا جائے۔احتجاج کرنے والے قبائلیوں نے ٹنٹڈ گلاس اور سیاہ شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا مطالبہ کیا، انہوں نے کہا کہ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے.
مظاہرین نے دھمکی دی کہ اگر حکومت نے ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے تو وہ احتجاج جاری رکھیں گے۔
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر لوئر جنوبی وزیرستان ناصر خان کا کہنا ہے کہ مظاہرین کے مطالبات جائز ہیں۔مظاہرین کے یہ مطالبات جائز اور درست ہیں، میں مظاہرین کے ساتھ رابطے میں ہوں اور مذاکرات جاری ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ انہیں مذاکرات اور بات چیت کے مثبت نتائج سامنے آنے کی امید ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی
13/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف
13/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی، اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد
13/September/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
کراچی میں کارروائی، ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
باڑہ میں سیکیورٹی آپریشن، دو مقامی کمانڈروں سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں پرانا مارٹر گولہ پھٹنے سے 2 بچے زخمی
13/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15535 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11824 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9125 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7413 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5150 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C