خانیوال میں راولپنڈی کار بم دھماکے کا ماسٹر مائنڈ ہلاک، تین فرار
👁️ 29 بار دیکھا گیا
خانیوال میں راولپنڈی کار بم دھماکے کا ماسٹر مائنڈ ہلاک، تین فرار
خانیوال (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) ملتان نے خانیوال میں مقابلے کے دوران ایک دہشتگرد کو ہلاک کر دیا جبکہ تین فرار ہوگئے۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق صوبہ پنجاب کے ضلع خانیوال میں دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک دہشتگرد مارا گیا اور تین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1623569908570415105?t=6eNbMoHsKbwO70YUOs3-Ow&s=19
ہلاک دہشتگرد کی شناخت کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کمانڈر عرفان اللہ کے نام سے ہوئی ہے جو راولپنڈی کار بم دھماکے کا ماسٹر مائنڈ تھا۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق ہلاک ہونیوالے دہشتگرد عرفان اللہ کا تعلق قبائلی ضلع کرم سے تھا، ملزم ایف سی اہلکاروں کے قتل میں بھی ملوث تھا۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ دہشتگرد حساس تنصیبات اور اہم شخصیات کو نشانے بنانے کا منصوبہ بنا رہے تھے، ہلاک دہشتگرد کے قبضے سے خودکش جیکٹ، گرنیڈ اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
سی ٹی ڈی نے گزشتہ روز کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں اہم کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم داعش کا اہم کمانڈر گرفتار کیا جس نے دوران تفتیش کئی انکشافات کیے۔
ملزم 2011 سے داعش ملا عبدالمنان گروپ سے وابستہ ہے اور افغان شہریت کا حامل ہے جبکہ عرصہ دراز سے کراچی میں مقیم ہے۔ ملزم رمضان المبارک میں چندہ اکٹھا کرتا ہے اور جمع شدہ چندہ افغانستان میں داعش کو بھجواتا ہے۔
گرفتار ملزم حوالہ ہنڈی کے ذریعے بھاری رقم افغانستان بھیج چکا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کو ملزم کے موبائل فون سے اہم معلومات ملی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
آئرلینڈ: ڈبلن میں مسجد پر آتش زنی کا حملہ، ملزم گرفتار
01/July/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
پاکستان کا افغان ڈرونز مار گرانے کی تصدیق، افغانستان کو بھاری قیمت چکانا ہوگی
01/July/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
ایران: ٹارگٹ حملے میں پاسدارانِ انقلاب کے دو اہلکار ہلاک
30/June/2026 👁️ 136 بار دیکھا گیا
افغان طالبان کا پاکستان میں داعش کے مراکز پر ڈرون حملوں کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
روس نے یوکرین کے 419 مسلح ڈرونز مار گرائے
30/June/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 328 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8870 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4654 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3488 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2488 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2249 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C