خانیوال: کیری وین سدھنائی میلسی لنک کینال میں گرگئی، ایک ہی خاندان کے 10 افراد ہلاک
👁️ 117 بار دیکھا گیا
خانیوال: کیری وین سدھنائی میلسی لنک کینال میں گرگئی، ایک ہی خاندان کے 10 افراد ہلاک
خانیوال (ڈیلی اردو) شیخوپورہ سے میاں چنوں آنے والی مسافر وین میلسی لنک کینال میں جارگری، حادثے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 2 لاپتہ مسافروں کی تلاش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق میاں چنوں کی میلسی لنک کینال سے 32 گھنٹوں کے طویل آپریشن کے بعد 9 لاشیں نکالی جاسکی ہیں جبکہ دو لاشوں کی تلاش ابھی بھی جاری ہے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ خانیوال کےقریب سدھنائی میں میلسی لنک کینال میں گرنے والی مسافروں سے بھری وین میں 12 افراد سوار تھے جن میں سے 10 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ ڈوپنے والے 2 افراد کی تلاش جاری ہے۔
خانیوال، میاں چنوں اور چوک اعظم کے ایک ہی خاندان کے گیارہ افراد وین پر سوار ہو کر فوتگی پر شیخو پورہ گئے تھے جہاں سے بدقسمت خاندان موٹروے کے ذریعے واپس میاں چنوں آ رہا تھا کہ عبدالحکیم انٹر چینج سے اترنے کے بعد گھر والوں سے موبائل فون کا رابطہ ختم ہوگیا، کیری وین میں سوار افراد کی موبائل کال کی آخری لوکیشن تلمبہ کے نزدیک آئی جس کے بعدتمام افراد کے موبائل فون بند ہو گئے۔
کیری وین نہر کنارے ایک موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے میلسی لنک کنال تلمبہ کے قریب پل باہمن پر نہر میں جا گری، گاڑی کے نہر میں گرنے کے 22 گھنٹے بعد نہر کے کنارے بچے کے فیڈر اور گاڑی کے ٹوٹے ہوئے شیشے ملنے کے بعد پولیس اور انتظامیہ حرکت میں آئی۔ ڈی سی نے میلسی لنک کنال کو بند کروایا، ریسکیو ٹیموں نے دوسرے روز موقع پر پہنچ کر نہر میں تلاش شروع کی۔ کیری وین میں 4 خواتین اور 3 بچوں سمیت 11 افراد سوار تھے۔ میاں چنوں فضل کالونی کے عمران کی اہلیہ 2 بچیاں اور سسرالی خاندان تھا۔
دوسرے دن بھی ریسکیو ٹیموں نے سرچ آپریشن شروع کیا اور نہر سے 9 لاشیں اور کیری وین نکالی جاچکی ہے تاہم باقی دو لاشوں کی بازیابی کے لئے ابھی بھی آپریشن جاری ہے۔ جائے وقوعہ پر لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی، ریسکیو نے لاشوں کو ان کے لواحقین کے حوالے کر دیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 145 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26283 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15529 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9114 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7403 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5115 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C