13/December/2019

خیبر پختونخوا: لنڈی کوتل جیل سے دو خطرناک افغان قیدی فرار

👁️ 60 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
خیبر پختونخوا: لنڈی کوتل جیل سے دو خطرناک افغان قیدی فرار

خیبر پختونخوا: لنڈی کوتل جیل سے دو خطرناک افغان قیدی فرار

خیبر (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کے تحصیل لنڈی کوتل حوالات سے دو خطرناک افغان قیدی فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان کو گزشتہ روز طورخم سرحد پر پولیس نے گرفتار کر کے لنڈی کوتل پولیس کے حوالے کیا تھا۔

‏ذرائع نے نمائندہ ڈیلی اردو کو بتایا کہ گزشتہ روز اسلام آباد پولیس نے پاک افغان سرحد پر کارروائی کرتے ہوئے دو افغان ملزمان فیاض معروف خیل ساکن لغمان اور خالد وفدار ساکن ننگرہار کو گرفتار کیا اور ابتدائی تفتیش کے لئے لنڈی کوتل پولیس کے حوالے کردیا

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان اسلام آباد پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ رات گئے ملزمان لنڈی کوتل حوالات سے فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

‏دوسرے جانب ڈی پی او ضلع خیبر محمد اقبال کے مطابق غفلت بھرتنے پر تین اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C