دفاع کا حق استعمال کیا، اب بھی پاکستان سے بات چیت کے ذریعے حل چاہتے ہیں، افغان طالبان
👁️ 191 بار دیکھا گیا
دفاع کا حق استعمال کیا، اب بھی پاکستان سے بات چیت کے ذریعے حل چاہتے ہیں، افغان طالبان
کابل (ڈیلی اردو) طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ جب بھی افغانستان پر حملہ ہوا تو افغان حکومت نے ہمیشہ بات چیت اور افہام و تفہیم کے ذریعے مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کی، لیکن ہر بار حملے دہرائے گئے۔ ہم نے صرف اپنے دفاع کا جائز حق استعمال کیا اور کبھی کسی پر حملہ نہیں کیا۔
جمعے کو کابل میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ ہم اب بھی بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔
ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ ہم اپنے پڑوسیوں اور دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ اچھے اور مثبت تعلقات چاہتے ہیں۔ ہم ہمسایوں اور عالمی برادری کو بارہا یقین دلاتے رہے ہیں کہ ’افغانستان کی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دی جائے گی اور ہم اب بھی اس عزم پر قائم ہیں۔ ہماری خارجہ پالیسی باہمی احترام پر مبنی ہے، اور ہم کسی کے ساتھ نقصان یا دشمنی کا راستہ اختیار نہیں کرنا چاہتے۔‘
ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اندرونی تنازع سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے اوریہ کوئی نیا مسئلہ نہیں ہے۔
اُن کے بقول تقریباً 20 برس سے پاکستان میں ٹی ٹی پی اور اور پاکستانی فوج کے درمیان لڑائی جاری ہے۔ سنہ 2007 میں ٹی ٹی پی نے پاکستان کے قبائلی علاقوں میں اپنی موجودگی کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد پاکستان نے وہاں کئی فوجی آپریشن کیے، جن میں سے نمایاں آپریشن ضرب عضب تھا جو سنہ 2014 میں شروع ہوا تھا۔
ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ طالبان تقریباً چار سال سے افغانستان میں برسراقتدار ہیں، اس لیے پاکستان کے لیے اب اپنے پرانے اور گھریلو مسائل کو افغانستان پر تھوپنا کوئی معنی نہیں رکھتا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 279 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 361 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 708 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 619 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 231 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 325 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8964 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4815 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3576 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3486 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C