دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتیں 2 لاکھ 60 ہزار سے بڑھ گئیں، 37 لاکھ 35 ہزار 400 افراد متاثر
👁️ 91 بار دیکھا گیا
دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتیں 2 لاکھ 60 ہزار سے بڑھ گئیں، 37 لاکھ 35 ہزار 400 افراد متاثر
لندن + واشنگٹن(ڈیلی اردو/آن لائن) کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 60 ہزار 326 جبکہ اس وائرس سے 37 لاکھ 35 ہزار 400 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔
ملکی وغیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد میں سے 12 لاکھ 41 ہزار سے زائد افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں،اس وباء سے سب سے زیادہ امریکہ متاثر ہوا ہے جہاں کورنا وائرس سے مزید 1,396 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد امریکہ میں اموات کی تعداد 72 ہزار 271 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 37 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ چھ سو سے زائد ہو گئی۔
دنیا بھر کے متاثرہ ممالک میں برطانیہ دوسرے نمبر پر آگیا ہے جہاں کورونا سے مزید 693 افراد کی موت کے بعد اب تک مرنے والوں کی تعداد 29 ہزار 427 سے تجاوز کر گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 94 ہزار سے زائد ہے۔
سپین میں بھی گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 185 افراد کی اموات کے بعد اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 25 ہزار 613 ہوگئی اور متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 50 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
اٹلی میں کورونا وائرس نے مزید 236 افراد کی جان لے لی جہاں اب تک ہونے والی اموات 29 ہزار 315 ہو گئیں۔ اٹلی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 13 ہزار سے زائد ہے۔
فرانس میں بھی کورونا نے مزید 330 افراد کی جان لے لی۔ فرانس میں مرنے والوں کی تعداد 25 ہزار 531 سے زائد ہو گئی اور متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 70 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
جرمنی میں بھی کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 6 ہزار 993 سے بڑھ گئی ہے جب کہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 67 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5104 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C