دہشتگردوں کی مالی معاونت: برطانیہ نے پاکستان کی مانیٹرنگ میں اضافہ کردیا
👁️ 79 بار دیکھا گیا
دہشتگردوں کی مالی معاونت: برطانیہ نے پاکستان کی مانیٹرنگ میں اضافہ کردیا
لندن (ڈیلی اردو) برطانیہ نے ہائی رسک ممالک کی مانیٹرنگ میں اضافہ کردیا اور فہرست سے نکلنے کیلئے فیصلہ کن اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
برطانوی حکومت نےایڈوائزری جاری کی ہے کہ پاکستان کے مالیاتی اداروں اور افراد کے ساتھ رابطوں میں محتاط رہا جائے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان کو دہشتگردوں کی مالی معاونت کرنے والوں کو سزا دلوانا ہوگی، نامزد افراد اور اداروں کے خلاف بھی مؤثر کارروائی کرنا ہوگا اور معاملے کو قانونی طور پر منطقی انجام تک پہنچانا ہوگا۔
برطانیہ کا کہنا ہے کہ ممکنہ کارروائی کی زد میں آنے والے افراد یا اداروں کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے، پاکستان نے مشتبہ افراد اور اداروں کے خلاف ایکشن لینے کا یقین دلایا ہے۔
برطانیہ کا کہنا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی شرائط پر پورا اترنے کیلئے پاکستان نے بڑی پیشرفت کی ہے۔
اس کے علاوہ برطانیہ نے منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کے معاونین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ برطانیہ نےحال ہی میں پاکستان کو ہائی رسک ممالک کی فہرست میں شامل کیا ہے۔
ہائی رسک ممالک کی فہرست میں پاکستان کا نمبر 15 واں ہے، فہرست میں شام، یوگنڈا، یمن اور زمبابوے بھی شامل ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8844 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4591 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3295 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2465 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2113 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1910 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C