راولپنڈی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او ہلاک
👁️ 54 بار دیکھا گیا
راولپنڈی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او ہلاک
راولپنڈی (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے ضلع راولپنڈی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایس ایچ او ریس کورس کو ہلاک کردیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ریس کورس کے ایس ایچ او میاں عمران عباس اہل خانہ کے ہمراہ اپنی گاڑی پر جارہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں میاں عمران ہلاک ہوگئے۔
میاں عمران عباس کو شہریوں نے قریبی ہسپتال منتقل کیا تاہم زیادہ خون بہہ جانے کے باعث وہ جانبر نہ ہوسکے۔ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش میں چھاپہ مار ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔
راولپنڈی پولیس کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایس ایچ او میاں عمران کو ٹارگٹ کر کے شہید کیا گیا۔ میاں عمران کی شہادت سے پولیس فورس ایک دلیر اور بہادر افسر سے محروم ہوگئی۔
ایس ایچ او تھانہ ریس کورس انسپکٹر میاں عمران عباس شرپسند عناصر کی فائرنگ سے شہید۔
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ pic.twitter.com/VBKVdclNPc
— Rawalpindi Police (@RwpPolice) March 7, 2021
دوسری جانب کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے ذمہ حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
TTP Spokesperson claimed that a special squad of their group targeted Rawalpindi Police SHO Imran Abbas today in Rawalpindi. Imran Abbas scummbed to injuries & died on way to hospital. pic.twitter.com/47bnU3VGVF
— Abdullah Momand (@AbdullahMomandJ) March 7, 2021
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
08/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11810 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9107 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5098 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C