روسی حملہ: یوکرین میں سابق امریکی فوجی ہلاک
👁️ 28 بار دیکھا گیا
روسی حملہ: یوکرین میں سابق امریکی فوجی ہلاک
کیف (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) یوکرینی افواج کے ہمراہ روس کے خلاف لڑائی لڑتے ہوئے ایک سابق امریکی میرین ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ بات ان کے رشتہ داروں نے خبروں کے اداروں کو بتائی ہے۔ وہ پہلے امریکی شہری ہیں جن کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ لڑائی لڑتے ہوئے یوکرین میں ہلاک ہوئے۔
ربیکا کابریرا نے سی این این کو بتایا کہ ان کا 11 برس کا بیٹا، ولِی فوزف کینسل پیر کے دن ہلاک ہوا۔ وہ ایک عسکری کانٹریکٹنگ کمپنی سے منسلک ہوا تھا جس نے انھیں لڑنے کے لیے یوکرین روانہ کیا۔
کابریرا نے بتایا کہ وہ ٹینیسی میں کریکشنز افسر کے طور پر کام کیا کرتا تھا، جس نے ایک نجی کمپنی میں شمولیت اختیار کی، اور وہ فروری کے اواخر میں لڑنے کی غرض سے یوکرین روانہ ہوا۔ انھوں نے سی این این کو بتایا کہ و ہ یوکرین جانے پر رضامند تھا۔
بقول ان کے ”وہ وہاں جانا چاہتا تھا چونکہ ان کا انہی اقدار میں یقین تھا جن کی سربلندی کے لیے یوکرین اپنا دفاع کر رہا ہے۔ اور وہ یوکرین کا ساتھ دینا چاہتا تھا۔ وہ چاہتا تھا کہ لڑائی وہیں رکی رہے اور یہاں تک نہ پہنچے، تاکہ امریکی فوجیوں کو اس میں ملث ہونے کی ضرورت نہ پڑے”۔
کاربریرا نے کہا کہ ان کے بیٹے کی میت نہیں مل سکی۔
بقول ان کے، ”ان کی لاش برآمد نہیں کر پائے جس کی کوشش جاری ہیں ”۔
انھوں نے بتایا کہ ان کا بیٹا 12 مارچ کو پولینڈ روانہ ہوا تھا اور کچھ ہی دنوں کےاندر یوکرین میں داخل ہو چکا تھا۔ انھوں نے بتایا کہ وہ جن لڑاکوں کے ساتھ لڑ رہا تھا ان کا تعلق متعدد ملکوں سے تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثی باغیوں کا سعودی عرب میں فوجی تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملوں کا دعویٰ
14/September/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسلح افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار ہلاک
14/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
مستونگ : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگرد ہلاک
14/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
ایران سے جنگ نومبر کے بعد ختم ہونے کا امکان، ایندھن کی قیمتیں تیزی سے کم ہوں گی: ٹرمپ
14/September/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی
13/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف
13/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26290 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15538 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11825 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9130 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7415 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5157 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C