روس اور ایران شام میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کی حمایت کریں، ترک صدر اردگان
👁️ 40 بار دیکھا گیا
روس اور ایران شام میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کی حمایت کریں، ترک صدر اردگان
انقرہ (ڈیلی اردو/این این آئی) ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ ان کا ملک شام میں دہشت گردیکے خلاف جنگ میں روس اور ایران کی حمایت کا خواہاں ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ تہران میں شامی تنازع پر روس اور ایران کے ساتھ سہ فریقی سربراہ اجلاس میں گفتگو کررہے تھے۔
انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ محض زبانی جمع خرچ اورالفاظ ہی کافی نہیں، ترکی مسلح دہشت گرد کرد گروہوں کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھے گا اور اس بات کی پروا نہیں کی جائے گی کہ کون سا ملک اس جنگ میں اس کی حمایت کرتا ہے۔
صدر اردگان نے کہا کہ ہم روس اور ایران سے یہ توقع کرتے ہیں کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ترکی کی حمایت کریں گے۔ وہ کئی ہفتے قبل خبردار کر چکے ہیں کہ انقرہ جلد ہی شام میں ایک نئی فوجی کارروائی شروع کر سکتا ہے۔ ان کا اشارہ کرد ملیشیا کے خلاف کارروائی کی طرف تھا۔
انھوں نے کرد وائی پی جی ملیشیا پر الزام عاید کیا کہ وہ شام کو غیر ملکی حمایت سے تقسیم کرنے کے اقدامات کر رہی ہے۔ ان کے بہ قول شامی عوام کو اسی صورت میں فائدہ ہوسکتا ہے کہ اس تنظیم کا قلع قمع کردیا جائے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
08/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15526 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11813 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9107 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5098 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C