ریکوڈک کیس: عالمی بینک کا پاکستان کو 6 ارب ڈالر کا جرمانہ
👁️ 122 بار دیکھا گیا
ریکوڈک کیس: عالمی بینک کا پاکستان کو 6 ارب ڈالر کا جرمانہ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ریکوڈک کیس میں پاکستان کے لیے بری خبر آئی ہے۔ عالمی بینک کے سرمایہ کاری سے متعلق ثالثی ٹریبونل نے فیصلہ سنا دیا۔ پاکستان کو ریکوڈک ہرجانہ کیس میں کمپنی کو 5.976 ارب ڈالر دینے ہوں گے۔ 4.08 ارب ڈالر ہرجانہ اور 1.87 ارب ڈالر سود ادا کرنا ہو گا۔
ذرائع کے مطابق فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو ہرجانے کی رقم چلی اور کینیڈا کی مائننگ کمپنی ٹیتھیان کو اداکرنا ہو گی۔ عالمی عدالت انصاف کے ٹریبونل کا فیصلہ پاکستان کوموصول ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عالمی بینک کے ثالثی ٹریبونل کا فیصلہ حکومت پاکستان کو بھجوایا گیا۔ ڈاکٹر ثمر مبارک مند ٹریبونل میں حکومت پاکستان کے ماہر کے طور پر پیش ہوئے تھے۔ ڈاکٹر ثمرمبارک نے گواہی دی کہ ریکوڈک سے مجموعی طور پر 131 ارب ڈالر ملیں گے۔
ذرائع کے مطابق فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرثمرمبارک نے گواہی دی کہ ریکوڈک سے اڑھائی ارب ڈالر سالانہ سونا برآمد ہو گا۔ پاکستان عالمی بینک کے ٹربیونل کے ہرجانے کے فیصلے کو چیلنج کرے گا۔
وزارت قانون کے ذرائع کے مطابق پاکستان فیصلے کیخلاف ثالثی ٹریبونل کے سامنے ہی نظرثانی درخواست دائر کرے گا، پاکستان کی نظرثانی درخواست پر فیصلے میں 2 سے 3 سال لگیں گے۔
یاد رہے کہ ٹیتھیان کمپنی نے پاکستان سے 16 ارب ڈالر ہرجانے کا دعو یٰ کیا تھا۔ ٹیتھیان کمپنی کو سونے، تانبے کے ذخائر کی تلاش کا لائسنس جاری کیا گیا تھا، سپریم کورٹ نے 2011ء میں ٹیتھیان کمپنی کا لائسنس منسوخ کیا تھا، ٹیتھیان کمپنی نےعدالتی فیصلے کے خلاف عالمی بینک کے ثالثی ٹریبونل سے رجوع کیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں کل کرفیو، بازار اور اہم شاہراہیں بند رہیں گی
04/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ترکیہ: استنبول میں سیکیورٹی اداروں کی کاروائی ،داعش سے مبینہ تعلق رکھنے والا شخص ہلاک
04/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں کارروائی، اسد دور کی معروف میڈیا شخصیت سنال الخضر گرفتار
04/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں اور حکومتی فورسز میں شدید لڑائی، 80 سے زائد ہلاکتیں، کئی اہم مقامات پر قبضے اور واپسی
04/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
کشمیر: بھارتی سیکورٹی فورسز کی کاروائی ، ایک دہشتگرد ہلاک
04/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15523 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11804 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5065 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C