01/April/2021

سانحہ جانی خیل: آئی جی ڈاکٹر ثنا اللہ عباسی کا دورہ بنوں، لواحقین سے ملاقات

👁️ 42 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
سانحہ جانی خیل: آئی جی ڈاکٹر ثنا اللہ عباسی کا دورہ بنوں، لواحقین سے ملاقات

سانحہ جانی خیل: آئی جی ڈاکٹر ثنا اللہ عباسی کا دورہ بنوں، لواحقین سے ملاقات

بنوں (ڈیلی اردو) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثنااللہ عباسی نے ضلع بنوں کا دورہ کیا۔ بنوں پہنچنے پر پولیس کے ایک چاق و چوبند دستے نے آئی جی پی کو سلامی پیش کی۔ بعد ازاں کمشنر بنوں کے دفتر میں ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ڈی آئی جی بنوں، بریگیڈ 116 کے کمانڈر، کمشنر بنوں، ڈپٹی کمشنر بنوں اور ڈی پی او بنوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر آئی جی پی کو جانی خیل واقعے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بعدازاں آئی جی پی نے بنوں جرگہ ہال میں جانی خیل واقعے کے متاثرین سے ملاقات کی اور غمزدہ خاندانوں سے افسوس ناک واقعے پر دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومین کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندانوں کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبر و تحمل سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

اس موقع پر جرگہ کے مشران، عمائدین علاقہ اور سوگوار خاندانوں کے ورثاسے بات چیت کرتے ہوئے آئی جی پی نے یقین دلایا کہ حکومت اور جانی خیل کے مابین ہونے والے معاہدے پر اس کی اصل روح کے مطابق من و عن عمل درآمد ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جانی خیل میں پولیس اسٹیشن کے قیام کی منظوری ہوچکی ہے اور اس مقصد کیلئے اراضی بھی حاصل کرلی گئی ہے اور کہا کہ پولیس بھرتی میں 100 فیصد مقامی لوگوں کو بھرتی کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جانی خیل میں پہلے جو لیویز اور خاصہ دار ڈیوٹیاں سرانجام دیتے تھے۔ اسی اپنائیت کو برقرار رکھتے ہوئے ان کو دوبارہ علاقے میں تعینات کیا جائے گا، پولیس مقامی لوگوں کے ساتھ ملکر عوام کے جان و مال اور عزت و آبرو کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات اٹھائے گی۔

انہوں نے کہا کہ جانی خیل کے عوام محب وطن اور ملک و قوم پر جان نچھاور کرنے والے لوگ ہیں، وہ ہی اس ملک کے حقیقی اسٹیک ہولڈر ہیں اور ان کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، ان کے دفتر کے دروازے بالخصوص جانی خیل کے عوام کے لیے ہر وقت کھلے رہیں گے۔

انہوں نے جانی خیل کے عوام نے بالغ نظری اور اعلی روایات کا عملی ثبوت دیتے ہوئے حکومت کے ساتھ معاہدہ کیا اور یوں شرپسندوں کے مزموم عزائم کو خاک میں ملادیا، ان سے رابطوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری و ساری رہے گا۔

جرگہ کے شرکا نے آئی جی پی کا شکریہ ادا کیا اور علاقے سے دہشت گردی اور دیگر جرائم کے خاتمے کے لیے اپنی ہر ممکن تعاون کا یقین بھی دلایا۔

قبل ازیں آئی جی پی نے پولیو کے خلاف جاری مہم میں بنوں میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں اور بچیوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے اور پولیس حکام کو پولیو کی ٹیموں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کو ہر قیمت پر یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

دریں اثنا آئی جی پی کوہاٹ میں بے دردی سے قتل ہونے والی بچی حریم فاطمہ کے آبائی گاں ببل خیل باقی خیل کرک بھی گئے اور سوگوار خاندان کے افراد کے ساتھ دلی تعزیت کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی۔

آئی جی پی نے کہا کہ اس افسوسناک واقع میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ورثا کو یقین دلایا کہ اس اندوہناک واقعے میں ملوث افراد کو ہر قیمت پر گرفتار کرکے قرار واقعے سزا دلوائی جائے گی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C