سری لنکا میں پٹرول ختم ہو گیا، وزیراعظم کا قوم سے خطاب
👁️ 114 بار دیکھا گیا
سری لنکا میں پٹرول ختم ہو گیا، وزیراعظم کا قوم سے خطاب
کولمبو (ڈیلی اردو/ روئٹرز/اے ایف پی) بحران زدہ سری لنکا میں پٹرول بھی ختم ہو گیا ہے اور اس کے پاس ضروری درآمدات کے لیے ڈالر بھی نہیں رہے۔ حکومت کے پاس 14 لاکھ سرکاری ملازمین کو تنخواہیں ادا کرنے کے لیے نقد رقم بھی ختم ہو چکی ہے۔
Sri Lanka's new prime minister said the crisis-hit nation was down to its last day of petrol, and urgently needed $75 million in foreign exchange to pay for essential imports https://t.co/1GB4fVTcwI pic.twitter.com/T4BLaNZC3k
— Reuters (@Reuters) May 17, 2022
سری لنکا کے نئے وزیراعظم نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ملک کے پاس پٹرول ختم ہو گیا ہے۔ رانیل وکرما سنگھے نے خبردار کیا کہ ان کے دیوالیہ ملک کو آنے والے مہینوں میں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ گزشتہ روز ان کا کہنا تھا، ’’ہمارے پاس پٹرول ختم ہو گیا ہے، اس وقت ہمارے پاس صرف ایک دن کے لیے پٹرول کا ذخیرہ ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ حکومت تیل کی تین کھیپوں کی ادائیگی کے لیے ڈالر اکٹھا کرنے سے بھی قاصر ہے۔ حکام کے مطابق کولمبو بندرگاہ کے قریب تیل سے لدھے بحری جہاز موجود ہیں لیکن وہ ادائیگیوں کے انتظار میں ہیں۔
سری لنکا اپنے اب تک کے بدترین معاشی بحران سے دوچار ہے۔ اس کے 22 ملین افراد کو خوراک، ایندھن اور ادویات کے حصول کے لیے شدید مشکلات کے ساتھ ساتھ ریکارڈ مہنگائی اور بجلی کی طویل بندش کا سامنا ہے۔
وکرما سنگھے کا کہنا تھا، ’’اگلے دو مہینے ہماری زندگی کے مشکل ترین ہوں گے۔ مجھے سچ چھپانے اور عوام کے سامنے جھوٹ بولنے کی کوئی خواہش نہیں ہے۔‘‘ تاہم انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اگلے دو مہینے صبر سے سب کچھ برداشت کریں۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اس بحران پر قابو پا سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مئی کے مہینے میں حکومت کے پاس 14 لاکھ سرکاری ملازمین کو تنخواہیں ادا کرنے کے لیے نقد رقم بھی ختم ہو چکی ہے اور وہ آخری حربے کے طور پر مزید نوٹوں کی پرنٹنگ کی طرف رجوع کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا، ’’اپنی خواہش کے برخلاف میں ریاستی شعبے کے ملازمین کو تنخواہیں دینے، ضروری سامان اور خدمات کی ادائیگی کے لیے نوٹ چھاپنے کی اجازت دینے پر مجبور ہوں۔‘‘
انہوں نے یہ انتباہ بھی کیا کہ ایندھن اور بجلی کے نرخوں میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے گا۔ حکومتی خسارے کو کم کرنے کے لیے قومی ایئرلائن کی نجکاری کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ وکرماسنگھے نے قوم سے خطاب میں کہا کہ وہ عوامی ریلیف کے لیے ایک خصوصی بجٹ پیش کرنے جا رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
08/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15526 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11811 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9107 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5098 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C