سعودی دباؤ: پاکستان کا سوڈان سے اربوں ڈالر کا اسلحہ معاہدہ معطل
👁️ 226 بار دیکھا گیا
سعودی دباؤ: پاکستان کا سوڈان سے اربوں ڈالر کا اسلحہ معاہدہ معطل
اسلام آباد (ڈیلی اردو/روئٹرز) نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق دو پاکستانی سکیورٹی ذرائع اور ایک سفارتی ذریعے نے بتایا ہے کہ سعودی عرب نے اس معاہدے کو ختم کرنے کی درخواست کی تھی اور عندیہ دیا تھا کہ وہ اس خریداری کی مالی معاونت نہیں کرے گا۔
معاہدے کے تحت پاکستان کو سوڈان کو 1.5 ارب ڈالر مالیت کا اسلحہ اور جنگی طیارے فراہم کرنا تھے۔
یہ معاملہ پہلی بار جنوری میں سامنے آیا تھا جب رپورٹ کیا گیا کہ معاہدہ آخری مراحل میں ہے اور سعودی عرب کی ثالثی سے طے پایا، تاہم اس وقت ریاض کی مالی معاونت کا ذکر نہیں کیا گیا تھا۔
ایک سکیورٹی ذریعے کے مطابق، ’’سعودی عرب نے اشارہ دیا کہ پاکستان کو یہ معاہدہ ختم کر دینا چاہیے کیونکہ اس نے مالی معاونت کا ارادہ ترک کر دیا ہے۔‘‘
سعودی حکومت کے میڈیا دفتر نے اس پر فوری تبصرہ نہیں کیا، جبکہ سوڈان کی مسلح افواج نے بھی روئٹرز کے سوالات کا جواب نہیں دیا۔ پاکستان کی فوج نے بھی اس خبر پر تبصرے کی درخواست کا کوئی جواب نہیں دیا، اور اس سے قبل بھی اس معاہدے کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق بعض مغربی ممالک نے سعودی عرب کو مشورہ دیا تھا کہ وہ افریقہ میں پراکسی جنگوں سے دور رہے۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات ماضی میں خطے کے مختلف تنازعات میں اکثر مخالف فریقوں کی حمایت کرتے رہے ہیں، جن میں سوڈان بھی شامل ہے۔
سوڈان میں فوج اور نیم فوجی دستوں ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جاری تنازعہ تقریباً تین سال سے شدید انسانی بحران کو جنم دے چکا ہے۔
اس جنگ نے بیرونی طاقتوں کے مفادات کے ٹکراؤ کو بھی بڑھا دیا ہے اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بحیرۂ احمر کے ساحل پر واقع یہ ملک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو سکتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: گرلز سکولوں کو دھمکیوں سے ہزاروں طالبات کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ
11/September/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
بلوچستان: تمپ میں ڈپٹی کمشنر کے حفاظتی دستے پر بی ایل اے کا حملہ ناکام، حملہ آور فرار
11/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5135 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C