سعودی عرب میں امریکن قونصلیٹ پر فائرنگ، 2 افراد ہلاک
👁️ 31 بار دیکھا گیا
سعودی عرب میں امریکن قونصلیٹ پر فائرنگ، 2 افراد ہلاک
جدہ (ڈیلی اردو/وی او اے) سعودی عرب میں امریکی قونصلیٹ کے باہر فائرنگ کے تبادلے پر امریکہ کے محکمۂ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس واقعہ میں کسی امریکی کو نقصان نہیں پہنچا۔
سعودی عرب میں بدھ کو امریکی قونصلیٹ کے باہر ایک مسلح شخص اور سعودی سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک مسلح شخص اور دوسرا قونصلیٹ کا نیپالی گارڈ تھا۔
مکّہ ریجن کی پولیس کے ترجمان نے واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ایک شخص نے جدہ میں امریکی قونصلیٹ کے باہر گاڑی روکی اور اسلحہ لے کر گاڑی سے باہر نکلا۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے روکنے کی کوشش کی جس کے بعد فائرنگ کے تبادلے میں وہ شخص ہلاک ہو گیا۔
فائرنگ سے قونصلیٹ کا ایک گارڈ بھی زخمی ہوا جو بعد ازاں دم توڑ گیا۔ مقامی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
امریکی محکمۂ خارجہ نے واقعہ پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی سفارت خانہ اور قونصلیٹ سعودی حکام سے رابطے میں ہیں جو واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں امریکی قونصلیٹ پر متعدد بار حملے ہو چکے ہیں۔ سن 2016 میں قونصلیٹ کے نزدیک دھماکے میں ایک خودکش بمبار ہلاک اور دو افراد زخمی ہوگئے تھے۔
سن 2004 میں 5 افراد نے بم اور بندوقوں کے ساتھ قونصلیٹ پر دھاوا بول دیا تھا جس میں 4 سعودی سیکیورٹی اہلکار اور 5 مقامی ملازم ہلاک ہوگئے تھے۔ حملہ آوروں میں سے 3 کو ہلاک اور 2 کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان کا افغانستان میں بڑا فوجی آپریشن، 29 جنگجو ہلاک
29/June/2026 👁️ 176 بار دیکھا گیا
عباس عراقچی کی بغداد میں عراقی وزیرِاعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں
29/June/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
'سفرِ عشق' پروگرام پر تنازع،:جیو نیوز نے محرم نشریات پر معافی مانگ لی
29/June/2026 👁️ 214 بار دیکھا گیا
لبنان: حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی پلاٹون کمانڈر ہلاک
29/June/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 9 سالہ بچہ ہلاک، خاتون زخمی
29/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کا جنوبی شام میں آپریشن، متعدد ’مسلح شدت پسند‘ ہلاک
29/June/2026 👁️ 258 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8869 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4645 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3483 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2486 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2243 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C