15/April/2021

سعودی عرب پر حوثی باغیوں کا بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ

👁️ 45 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
سعودی عرب پر حوثی باغیوں کا بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ

سعودی عرب پر حوثی باغیوں کا بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ

ریاض (ڈیلی اردو) حوثی باغیوں نے سعودی عرب پر بیلسٹک میزائلوں اور بمبار ڈرون سے حملہ کیا جس کو ناکام بنادیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق حوثی باغیوں نے سعودی عرب پر بیلسٹک میزائلوں اور بمبار ڈرون سے حملہ کیا جس کو عرب اتحادی افواج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنادیا، حوثی باغیوں نے سعودی شہر جازان پر 5 بیلسٹک میزائل اور 4 بارودی ڈرون فائر کیے جس کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا۔

عرب اتحادی افواج کے مطابق حوثی باغیوں نے میزائل اور ڈرون حملے یمن کے شہر صعدہ سے فائر کیے جس میں جازان کی یونی ورسٹی اور دیگر شہری علاقوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، حوثی باغیوں کی جانب سے جان بوجھ کر مسلسل شہری علاقوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم عرب اتحادی افواج سعودی حکومت اور شہریوں‌ کے تحفظ کے لیے عالمی قوانین کے تحت اقدامات جاری رکھے گا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C