سعودی ڈاکٹر کا جرمنی میں کرسمس مارکیٹ پر حملہ، 2 افراد ہلاک، 60 زخمی
👁️ 73 بار دیکھا گیا
سعودی ڈاکٹر کا جرمنی میں کرسمس مارکیٹ پر حملہ، 2 افراد ہلاک، 60 زخمی
برلن (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/رائٹرز/اے ایف پی) جرمنی کے مشرقی صوبوں میں سے ایک سیکسنی انہالٹ کے دارالحکومت ماگڈےبرگ میں جمعہ بیس دسمبر کی رات ایک شخص نے ایک کرسمس مارکیٹ کے ہجوم پر اپنی کار چڑھا دی۔
فوری طور پر امدادی کارکنوں نے درجنوں افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع دی تھی۔ بعد میں تاہم پولیس اور ریسکیو کارکنوں نے بتایا کہ اس حملے میں کم از کم دو افراد ہلاک اور 60 دیگر زخمی ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ مرنے والوں میں ایک چھوٹا بچہ بھی شامل ہے۔
اس واقعے کے بعد پولیس اہلکاروں اور امدادی کارکنوں کی بڑی تعداد فوراﹰ موقع پر پہنچ گئی تھی جبکہ متعلقہ کرسمس مارکیٹ کو، جہاں اس وقت مہمانوں کا ہجوم تھا، فوری طور پر خالی کرا کے بند کر دیا گیا۔
واقعے کی حملے کے طور پر چھان بین
ماگڈےبرگ میں ایمرجنسی سروسز کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اس واقعے کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے حکام اسے شروع سے ہی ایک ‘حملہ‘ قرار دے رہے تھے۔ بعد میں تاہم جرمنی کے مشرق اور ملک کے تقریباﹰ وسط میں واقع اس وفاقی صوبے کے دارالحکومت ماگڈےبرگ میں حکام نے باقاعدہ طور پر کہہ بھی دیا کہ اس واقعے کی ایک ”مشتبہ حملے‘‘ ہی کے طور پر تفتیش کی جا رہی ہے۔
ریاستی حکومت کے ترجمان ماتھایس شُپے نے نیوز ایجنسی ڈی پی اے کو بتایا کہ یہ ”ایک حملہ‘‘ تھا۔ اسی طرح ماگڈےبرگ شہر کی مقامی حکومت کے ترجمان میشائل رائف نے بھی کہا، ”یہ ایک حملہ ہے، جو شہر کی ایک کرسمس مارکیٹ پر کیا گیا۔‘‘
زیر حراست مشتبہ ڈرائیور ایک سعودی ڈاکٹر
وسطی جرمنی کے پبلک براڈکاسٹر ایم ڈی آر نے اس واقعے کے کچھ دیر بعد بتایا کہ ماگڈےبرگ کی پولیس کے مطابق ہجوم پر چڑھا دی جانے والی گاڑی کا مشتبہ ڈرائیور زندہ ہے اور اس وقت پولیس کی حراست میں ہے۔
عینی شاہدین نے جرمن نشریاتی ادارے ایم ڈی آر کو بتایا کہ اس واقعے میں کار کے ڈرائیور نے شہر کے ٹاؤن ہال کی سمت میں اپنی گاڑی دانستہ طور پر اور تیز رفتاری سے کرسمس مارکیٹ میں عام شائقین کے ہجوم پر چڑھا دی۔
نیوز ایجنسی روئٹرز نے سیکسنی انہالٹ کے وزیر اعلیٰ رائنر ہازےلوف کے جرمن ٹیلی ویژن این ٹی وی کو دیے گئے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ اس واقعے کا مشتبہ ملزم عام لوگوں پر چڑھا دی گئی گاڑی کا ڈرائیور ایک سعودی ڈاکٹر ہے، جس کی عمر 50 سال ہے اور جو 2006ء میں جرمنی آیا تھا۔
صوبائی وزیر اعلیٰ نے تصدیق کی کہ اس حملے میں جمعے کی رات دس بجے تک دو افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ زخمیوں کی تعداد 60 تھی۔
ماگڈےبرگ جرمنی کے قدیم ترین شہروں میں سے ایک
اس واقعے کی سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا تھا کہ کس طرح شہر کے وسط میں ٹاؤن ہال کے پاس پولیس اور ریسکیو سروس کی گاڑیوں کا بہت زیادہ رش تھا اور بہت سے طبی کارکن امدادی کارروائیوں میں مصروف تھے۔
ماگڈے برگ کا شمار جرمنی کے قدیم ترین شہروں میں ہوتا ہے، جس کی تاریخ تقریباﹰ 1200 سال پرانی ہے۔
یہ شہر وفاقی دارالحکومت برلن سے مغرب کی طرف تقریباﹰ 150 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور اس کی آبادی قریب دو لاکھ 37 ہزار بنتی ہے۔
آٹھ سال پہلے برلن میں کیا گیا حملہ
جرمنی میں آٹھ سال پہلے تقریباﹰ انہی دنوں میں برلن میں بھی ایک پرہجوم کرسمس مارکیٹ پر ایک بڑا حملہ کیا گیا تھا، جس میں 12 افراد ہلاک اور درجنوں دیگر زخمی ہو گئے تھے۔
یہ حملہ ایک ٹرک کے ذریعے انیس عامری نامی اور تیونس سے تعلق رکھنے والے ایک ایسے تارک وطن نے کیا تھا، جس کی جرمنی میں پناہ کی درخواست مسترد ہو گئی تھی۔
بعد میں انیس عامری کے مذہبی عسکریت پسندانہ سوچ کا حامل ہونے کی تصدیق ہو گئی تھی اور اس بات کی بھی کہ اس نے یہ حملہ دہشت گرد تنظیم ‘اسلامک اسٹیٹ‘ یا داعش کے ساتھ اپنی ہمدردیوں کے باعث کیا تھا۔
اس حملے کے بعد جرمنی سے فرار ہو جانے والے انیس عامری کی پورے یورپ میں تلاش شروع کر دی گئی تھی اور وہ چند ہی روز بعد 23 دسمبر 2016 کو اٹلی میں میلان شہر کے قریب اطالوی پولیس کے ہاتھوں مارا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لکی مروت: امن کمیٹی کے اجلاس پر کواڈ کاپٹر حملہ، 13 افراد زخمی
20/June/2026 👁️ 128 بار دیکھا گیا
خلیجی ممالک پر حملوں کیلئے عراق میں ’خفیہ‘ ایرانی سیلز
20/June/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
نائجر کے ہوائی اڈے پر دہشت گرد حملہ، 35 افراد ہلاک
20/June/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے لبنان میں 80 سے زائد اہداف پر حملے، حزب اللہ کے درجنوں ارکان ہلاک
20/June/2026 👁️ 170 بار دیکھا گیا
امریکہ چھ ماہ میں یورپ میں اپنی افواج کی موجودگی کا جائزہ لے گا، پیٹ ہیگستھ
20/June/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
بلوچستان: نوشکی میں بی ایل اے کا ٹارگٹ حملہ، سی ٹی ڈی کا ڈی ایس پی ہلاک
20/June/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8841 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4586 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3291 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2463 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2107 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1909 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C