سندھ سے ہندو کمیونیٹی نقل مکانی کے بعد بھارت منتقل ہو رہے ہیں، رپورٹ
👁️ 157 بار دیکھا گیا
سندھ سے ہندو کمیونیٹی نقل مکانی کے بعد بھارت منتقل ہو رہے ہیں، رپورٹ
کراچی (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان انسانی حقوق کمیشن نے اپنی ایک رپورٹ میں تصدیق کی ہے کہ شمالی سندھ سے ہندو کمیونیٹی نقل مکانی کر رہی ہے اور اکثر کی منزل انڈیا ہے۔ کیا ہندو کمیونیٹی سندھ چھوڑ رہی ہے کے عنوان سے فیکٹ فائینڈنگ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اغوا، بھتہ خوری، بدامنی، مذہب کی جبری تبدیلی کے واقعات اور کاروبار میں نقصان اس نقل مکانی کی وجہ بن رہی ہے۔
انسانی حقوق کمیشن کے چیئرپرسن اسد اقبال بٹ نے بتایا کے ان کی اطلاعات کے مطابق اس وقت بھی 1300 پاکستانیوں کی انڈیا میں شہریت کی درخواستیں فیصلے کی منتظر ہیں اور یہ لوگ برسوں سے وہاں موجود ہیں۔ ان کے مطابق ان میں سے کُچھ تو پیسے والے ہیں وہ تو ایک اچھی زندگی گزار رہے ہیں ان کی داد رسی بھی ہے لیکن غریب وہاں دربدر ہیں۔
انسانی حقوق کمیشن کے کونسل ممبر صحافی سہیل سانگی کا کہنا تھا کہ ’ایک تاثر ہے کہ اس نقل مکانی میں ریاست کے کچھ ادارے بھی شامل ہیں اگر ایسا کچھ ہے تو یہ بات قابلِ تشویش ہے۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ’جو مقامی منتخب نمائندے ہیں وہ ہندو کمیونیٹی کے لوگوں کو تحفظ کی یقین دہانی کرائیں۔‘
کشمور سے انسانی حقوق کمیشن کے ضلعی کوآرڈینیٹر کا کہنا تھا کہ ’انھیں اس مطالعے میں یہ بھی معلوم ہوا کہ کلائیمنٹ چینج بھی اس نقل مکانی کی ایک وجہ ہے کیونکہ ان علاقوں میں چاول کی کاشت ہوتی ہے چاوال کی صفائی کے کارخانوں سے لیکر مقامی کاروبار تک ان کا ہے مسلسل بارشوں، سیلابوں کی وجہ سے زراعت متاثر ہوئی ہے اور ہندو کمیونیٹی کو نقصان ہوا ہے بقول ان کے صرف ان کے ضلعے سے پانچ سو خاندانوں نے ویزے کے لیے اپلائی کیا ہوا ہے۔‘
حکومت سندھ کے اقلیتی امور کے بارے میں مشیر راجویر سنگھ کا کہنا تھا کہ ’ہندو کو ہندو نہیں بلکہ مسلمان ہی تحفظ دے سکتا ہے شمالی سندھ میں مسلم آبادی بھی بدامنی کا شکار ہے لیکن ان کے پیچھے قبیلا کھڑا ہوتا ہے وہ اکیلا نہیں ہوتا یہ سہولت ہندو آبادی کو حاصل نہیں، انھوں نے تسلیم کیا کہ سندھ میں جبری مذہب کے واقعات رونما ہوتے ہیں۔‘
حکومت سندھ کی جانب سے اسمبلی میں جبری مذہب کی روک تھام کے بل پیش کرنے اور اس کے بعد پیروی نہ کرنے پر ان کا کہنا تھا کہ اس بل پر سماج کے ایک ایکشن نے سخت مخالفت اور مزاحمت کی جس وجہ سے حکومت کو پیچھے ہٹنا پڑا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
08/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15526 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11811 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9107 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5098 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C