سندھ: کراچی میں پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ
👁️ 45 بار دیکھا گیا
سندھ: کراچی میں پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ
کراچی (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق رواں سال پولیس اہلکار کو ٹارگٹ کرنے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خ اینٹی کارلفٹنگ سیل شریف آباد میں تعینات پولیس اہلکار کو سائٹ ایریا کے علاقے میٹرول نزد خٹک چوک کے قریب نشانہ بنایا گیا جس میں اسے 4 گولیاں لگیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار 31 سالہ شیراز خان موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جب کہ ملزمان فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مقتول اہلکار شیراز خان فرنٹیر کالونی نمبر 3 میٹرول بلاک ڈی کا رہائشی تھا اورایس ایس یو سے ٹرانسفر ہوکر اے وی ایل سی شریف آباد میں تعینات ہوا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے چار خول ملے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق ہلاک اہلکار 2014 میں محکمہ سندھ پولیس میں بھرتی ہوا تھا۔
آئی جی سندھ مشتاق مہر نے ایس ایس پی کیماڑی سے واقعے کی مکمل تحقیقاتی رپورٹ طلب کرلی۔
دوسری جانب پولیس اہلکار کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 176 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 164 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 161 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8848 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4608 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3299 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2470 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2122 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1917 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C