08/April/2026

سوات و بنوں: فائرنگ کے واقعات، سابق وزیر کے گھر پر حملہ، جماعت اسلامی کا رکن ہلاک

👁️ 312 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
سوات و بنوں: فائرنگ کے واقعات، سابق وزیر کے گھر پر حملہ، جماعت اسلامی کا رکن ہلاک

سوات و بنوں: فائرنگ کے واقعات، سابق وزیر کے گھر پر حملہ، جماعت اسلامی کا رکن ہلاک

سوات/ بنوں (نمائندگان ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں عوامی نیشنل پارٹی کے سابق صدر اور سابق صوبائی وزیر ایوب اشاڑی کے گھر اور حجرے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔

 

ذرائع کے مطابق واقعہ گزشتہ رات تقریباً 2 بجے پیش آیا، تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ 

 

اہلِخانہ کی جانب سے بروقت جوابی فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

 

دوسری جانب بنوں کے علاقے چمبیلی چوک سٹی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے اہم رکن محمد روشان ولد دلاور خان، سکنہ گلباز خان منڈان ہلاک ہو گئے۔

 

ریسکیو 1122 کے مطابق لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بنوں منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

 

جماعت اسلامی بنوں کے رہنماؤں نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

 

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C