شامی فورسز اور بشارالاسد کے حامی جنگجوؤں کے درمیان جھڑپیں، 100 سے زائد ہلاک
👁️ 132 بار دیکھا گیا
شامی فورسز اور بشارالاسد کے حامی جنگجوؤں کے درمیان جھڑپیں، 100 سے زائد ہلاک
دمشق (ڈیلی اردو/اے ایف پی/وی او اے) شام میں برسرِ اقتدار حکومتی فورسز اور سابق صدر بشارالاسد کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں 70 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ دو روز کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی ہے۔
شام میں انسانی حقوق پر نظر رکھنے والے ایک گروپ ‘سیرین اوبزرویٹری فار ہیومن رائٹس’ نے جمعے کو ایک بیان میں بتایا ہے کہ شام کی وزارتِ دفاع و داخلہ کے اہلکاروں اور جنگجوؤں کے درمیان خون ریز تصادم کے نتیجے میں 70 سے زیادہ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔
بحیرۂ روم کے ساحل پر واقع شام کے صوبے لتاکیہ میں حکومتی فورسز اور بشارالاسد کی حامی ملیشیاؤں کے درمیان جھڑپیں رپورٹ ہوئی ہیں۔
لتاکیہ کے سیکیورٹی عہدیدار مصطفیٰ نیفاتی کا کہنا ہے کہ بشار الاسد کی ملیشیا کے متعدد گروہوں نے فورسز کی چیک پوسٹوں اور گشتی پارٹیوں پر منصوبہ بندی کے تحت حملے کیے جس کے نتیجے میں کئی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ تاہم انہوں نے ہلاکتوں کی تعداد نہیں بتائی۔
گزشتہ روز سیرین اوبزرویٹری نے ایک بیان میں کہا تھا کہ جمعرات کو ساحلی قصبے جبلہ کے دیہات میں ہونے والی لڑائیوں میں 48 ہلاکتیں ہوئیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ گزشتہ برس دسمبر میں بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد اسد کے حامیوں کا جمعرات کو کیا جانے والا حملہ مہلک ترین ہے جس میں 16 سیکیورٹی اہلکار مارے گئے ہیں۔
دو طرفہ جھڑپوں کے دوران بشارالاسد کے حامی 28 جنگجو اور چار شہری بھی مارے گئے ہیں۔
متحارب گروہوں کے درمیان گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ہونے والی جھڑپوں میں فوری طور پر ہلاکتوں کی مجموعی تعداد کا معلوم نہیں ہو سکا ہے۔
واضح رہے کہ اس وقت برسرِ اقتدار حکمراں کی فورس ہیئت تحریر الشام (ایچ ٹی ایس) نے گزشتہ برس دسمبر میں تیزی سے پیش قدمی کرتے ہوئے صرف 11 دن میں ملک کے کئی شہروں پر قبضہ کر لیا تھا اور دارالحکومت دمشق میں داخل ہوکر 24 سال سے حکومت کرنے والے بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا۔
حکومت کے خاتمے کے ساتھ ہی بشار الاسد روس چلے گئے تھے جہاں انہیں سیاسی پناہ دی گئی ہے۔
اسد خاندان نے شام پر لگ بھگ 50 سال حکمرانی کی اور اس خاندان پر الزام ہے کہ اس نے اقتدار پر اپنی گرفت مضبوط رکھنے کے لیے حکومت پر سوال اٹھانے والوں کو مبینہ طور پر عقوبت خانوں میں قید رکھا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4555 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3269 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2090 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1896 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C