شام میں مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ، ایران کا انٹیلیجنس ڈائریکٹر ہلاک
👁️ 76 بار دیکھا گیا
شام میں مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ، ایران کا انٹیلیجنس ڈائریکٹر ہلاک
واشنگٹن (ش ح ط) شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارت کار اور پاسدارانِ انقلاب کی انٹیلیجنس کے ڈائریکٹر کو نامعلوم مسلح افراد نے گولیاں مار کر ہلاک کردیاگیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ہلاک ہونے والے سفارت کار کی شناخت سید داؤد بیطرف کے نام سے ہوئی ہے۔
ڈیلی اردو کو دمشق سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق سید داؤد بیطرف شام میں روضہ رقیہ بنت الحسینؑ کے بھی ڈائریکٹر تھے۔
ایرانی سفارت کار کی گاڑی پر مسلح افراد نے اس وقت اندھا دھند فائرنگ کی جب وہ اپنے گھر سے روانہ ہوا تھا۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
سفارت کار کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا جہاں ان کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سفارتی عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے مطالبہ کرتے ہوئے بتایا کہ سید داود کی تحقیقات کے لیے شام کی عبوری حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
تاحال ہلاکت کی اس واردات کے محرکات کا علم نہ ہوسکا اور نہ ہی ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جا سکی ہے۔
یاد رہے کہ شام میں ایران کی حلیف بشار الاسد حکومت کا 24 سالہ دور اقتدار کا خاتمہ باغی گروہوں نے کردیا جس کے بعد وہاں عبوری حکومت قائم کردی گئی۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ شام میں باغیوں نے بہت تیزی سے پیش قدمی کرتے ہوئے صرف 11 دن میں ملک کے کئی شہروں پر قبضہ کر لیا تھا اور آٹھ دسمبر کو دارالحکومت دمشق میں داخل ہو کر دہائیوں سے حکومت کرنے والے بشار الاسد کا تختہ الٹ دیا تھا۔
بشار الاسد حکومت کا تخٹہ الٹنے والی باغیوں کی پیش قدمی کی قیادت ایچ ٹی ایس کے پاس تھی۔ ایچ ٹی ایس دراصل شام میں القاعدہ اور دیگر جہادی گروپ سے منسلک رہنے والے جنگجوؤں کی قائم کردہ تنظیم تھی جو 2011 سے شام میں بشار الاسد حکومت کے خلاف جاری بغاوت میں شامل رہے تھے۔
ایچ ٹی ایس کے سربراہ ابو محمد الجولانی 2015 کے بعد القاعدہ سے علیحدہ ہوئے تھے اور انہوں نے شام میں سنی جنگجو گروپس کو منظم کیا تھا۔ بعدازاں اپنے کنٹرول کے علاقوں میں ایچ ٹی ایس نے ایک حکومتی انتظام قائم کیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 173 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 129 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 175 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8831 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4564 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3275 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2453 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2096 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1900 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C