شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا، ایک اہلکار ہلاک، 3 زخمی
👁️ 72 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا، ایک اہلکار ہلاک، 3 زخمی
اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی کے گاؤں عیدک میں پاک فوج کی گاڑی پر فائرنگ اور بم حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق میرعلی میں عیدک کے مقام پر سکیورٹی فورسز کے بم ڈسپوزل سکواڈ اور گشتی پارٹی پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار سپاہی امیر ہلاک جبکہ سپاہی ابومنان، حوالدار ارشد، سپاہی اسلم نبی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز کی فائرنگ کی زد میں آکر ایک شہری سعد اللہ بھی ہلاک جبکہ کم از کم چھ شہری زخمی ہوگئے۔
اب اس علاقے کو سیل کردیا گیا ہے اور کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ اس علاقے کو غیر آباد کرنے کے لئے دھاتوں اور معدنیات سے مالا مال شمالی وزیرستان میں اس طرح کا قتل روز کا معمول ہے۔ https://t.co/VZuduQA9pi
— Ali Wazir Fan's (@AliWazirFans) May 18, 2020
دوسری جانب اس حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم حزب الاحرار نے قبول کی ہے۔
وقوعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا، جبکہ علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خاران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 9 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
ہنگو: ٹل میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 36 بار دیکھا گیا
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9103 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7393 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5089 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C