شیخوپورہ میں احمدیوں کی قبروں کی بے حرمتی، گھروں کے باہر وال چاکنگ
👁️ 130 بار دیکھا گیا
شیخوپورہ میں احمدیوں کی قبروں کی بے حرمتی، گھروں کے باہر وال چاکنگ
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے صوبے پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں جماعت احمدیہ کے قبرستان میں نامعلوم شرپسندوں نے ایک ہفتے میں 40 قبروں کے کتبوں کو توڑ دیا ہے یا گرا دیا ہے۔
مذہبی موضوعات پر پروگرام کرنے والے صحافی اور تجزیہ کار سبوخ سید کے مطابق 21 جنوری کو تھانہ سٹی فاروق آباد میں 7 احمدیوں کی قبروں کے کتبوں کو نامعلوم شرپسندوں نے توڑ دیا اور احمدیوں کے گھروں کے باہر ان کے خلاف وال چاکنگ بھی کی گئی۔
اسلام آباد کے صحافی سبوخ سید کے مطابق احمدی کیمونٹی نے اس بارے میں پولیس کو رپورٹ کیا تاہم 24 جنوری کی رات پھر نامعلوم شرپسندوں نے اسی قبرستان میں مزید 33 کتبوں کو توڑ دیا۔ اس طرح 40 کتبوں کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔ یہ قبرستان 35 سال پرانا ہے۔
ترجمان جماعت احمدیہ پاکستان عامر محمود نے وال چاکنگ اور احمدیہ قبرستان میں 40 احمدیوں کی قبروں کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ شرپسند عناصر کو روکنے سے گریزاں ہے ۔جب چند دن پہلے احمدیوں کی قبروں کے کتبے توڑے گئے اور اشتعال انگیز وال چاکنگ کی گئی تو انتظامیہ کو ان شرپسندوں کو گرفتار کر لینا چاہئے تھا جو سرعام احمدیوں کے خلاف وال چاکنگ کر رہے تھے۔
واضح رہے کہ جماعت احمدیہ کے اراکین سنہ 1974 سے پہلے مسلمانوں کا ہی ایک فرقہ گردانے جاتے تھے لیکن ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں پارلیمان نے انھیں غیر مسلم قرار دے دیا تھا۔ سنہ 1984 میں صدر جنرل ضیا الحق کے دور میں ان کے خلاف ایک آرڈیننس جاری کیا گیا۔
خیال رہے کہ 1974 میں ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں پارلیمان نے ایک آئینی ترمیم کے تحت جماعت احمدیہ کو غیر مسلم قرار دیا تھا اور بعدازں سنہ 1984 میں صدر جنرل ضیا الحق کے دور حکومت میں اینٹی احمدی آرڈیننس جاری کیا جس کے مطابق احمدیوں کے لیے سرعام کلمہ پڑھنا، نماز ادا کرنا، اپنی عبادت گاہوں اور قبروں پر قرآنی آیات لکھنا جرم ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 301 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 381 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 727 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8966 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4819 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3576 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3513 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2321 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C