صدرِ پاکستان نے وزیرِ اعظم عمران خان کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کر دی
👁️ 26 بار دیکھا گیا
صدرِ پاکستان نے وزیرِ اعظم عمران خان کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کر دی
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے وزیرِ اعظم عمران خان کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کر دی۔
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 58 ون اور 48 ون کے تحت قومی اسمبلی تحلیل کی ہے۔
پاکستانی قومی اسمبلی کا اجلاس آج اتوار کو وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے بغیر ہی ملتوی کر دیا گیا۔ وزیر اعظم نے قوم سے خطاب میں کہا کہ انہوں نے صدر کو پارلیمان تحلیل کرنے کی درخواست کر دی ہے۔
پاکستان کو گزشتہ چند ہفتوں سے جس سیاسی بے چینی اور بے یقینی کا سامنا ہے، اس کے نقطہ عروج پر آج اتوار تین اپریل کے روز، جب قومی اسمبلی میں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی پیش کردہ تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری ہونا تھی، ڈپٹی اسپیکر نے اسمبلی کا اجلاس ملتوی کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک بیرونی سازش ہے اور اس لیے وہ اس قرارداد کو مسترد کرتے اور اجلاس کو ملتوی کرتے ہیں۔
یہ ایک ایسی غیر متوقع سیاسی پیش رفت تھی، جس پر بہت سے حلقوں کی طرف سے حیرانی کا اظہار کیا جا رہا ہے اور اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ساتھ کئی ماہرین قانون بھی اس اقدام کو ملکی آئین کے منافی قرار دے رہے ہیں۔
عمران خان کا قوم سے خطاب
اسلام آباد میں قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کیے جانے کے فوراﹰ بعد وزیر اعظم عمران خان نے ٹیلی وژن پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے یہ اعلان کیا کہ انہوں نے صدر عارف علوی کو باقاعدہ طور پر یہ درخواست کر دی ہے کہ وہ پارلیمان تحلیل کر دیں۔ عمران خان نے کہا کہ ان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ایک بیرونی سازش ہے، جس کے لیے مبینہ طور پر بھاری رقوم دے کر ارکان کی ہمدردیاں خریدی گئیں یا انہیں اپنی ہمدردیاں بدل دینے کے لیے کہا گیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ملک میں نئے عام انتخابات کرائے جائیں اور جمہوریت کے تقاضوں کے مطابق جیتنے والی پارٹی حکومت بنائے، نہ کہ بیرونی اثر و رسوخ سے ملکی حکومت بدلنے کی کوشش کی جائے۔
اپوزیشن کا موقف
اسلام آباد میں قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کیے جانے کے فوراﹰ بعد اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں نے نہ صرف اس اقدام کو غیر آئینی قرار دیا بلکہ یہ بھی کہا کہ اپوزیشن ارکان اسمبلی کے اندر تب تک دھرنا دیں گے، جب تک کہ ایوان کا اجلاس بحال کر کے تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری نہ کرائی جائے۔
اپوزیشن کی طرف سے یہ بھی کہا گیا کہ اب تک تو عدم اعتماد کی تحریک صرف وزیر اعظم ہی کے خلاف تھی، لیکن اگر ضروری ہوا تو قومی اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف بھی عدم اعتماد کی تحریکیں پیش کی جائیں گی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اجلاس ملتوی کیے جانے کے بعد کہا کہ ان کی پارٹی فوری طور پر آئینی ماہرین سے مشورے کر رہی ہے اور اس کوشش میں ہے کہ سپریم کورٹ میں ہنگامی طور پر ایک درخواست دائر کر کے اسمبلی کا اجلاس ملتوی کیے جانے اور وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے صدر کو پارلیمان تحلیل کرنے کی درخواست دیے جانے کے اقدامات کو غیر آئینی قرار دلوایا جائے۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس بھی ملتوی
پاکستانی پارلیمان کے ایوان زیریں میں آج کے اجلاس میں اگر تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری ہونا تھی، تو دوسری طرف لاہور میں پنجاب اسمبلی کے ایک اجلاس میں نئے قائد حزب اقتدار کا انتخاب بھی کیا جانا تھا۔ صوبائی وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے مستعفی ہو جانے کے بعد نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے آج ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کو بھی کسی رائے شماری کے بغیر ہی محض چند منٹ جاری رہنے کے بعد چھ اپریل تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 226 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 188 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 186 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8848 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4608 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3299 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2470 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2123 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1917 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C