صومالیہ: گورنر خودکش حملے میں بال بال بچ گئے، 3 سیکیورٹی گارڈ ہلاک
👁️ 33 بار دیکھا گیا
صومالیہ: گورنر خودکش حملے میں بال بال بچ گئے، 3 سیکیورٹی گارڈ ہلاک
موغادیشو (ڈیلی اردو) صومالیہ میں بائیوڈا کے گورنر خودکش حملے میں بال بال بچ گئے تاہم اس حملے میں باڈی گارڈ سمیت 3 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صومالیہ میں بائیڈوا کے گورنر ایک ہوٹل سے باہر آرہے تھے کہ خودکش بمبار نے خود کو بارودی دھماکے سے اُڑا لیا، خوش قسمتی سے اس حملے میں گورنر محفوظ رہے۔
خودکش حملے میں گورنر کے دو محافظوں سمیت 3 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 2 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
تاحال کسی شدت پسند جماعت نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم اس علاقے میں الشباب نامی اسلامی شدت پسند تنظیم خودکش حملوں اور بم دھماکوں میں ملوث رہی ہے۔
واضح رہے کہ صومالیہ کے دارالحکومت میں ایک ہفتے قبل دو فوجی اڈوں اور ایک چائے کے ہوٹل پر بھی خودکش حملہ کیا گیا تھا جس میں درجنوں فوجی اہلکار اور شہری ہلاک و زخمی ہوگئے تھے۔ دونوں حملوں کی ذمہ داری الشباب نے قبول کی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 258 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 200 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 206 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8850 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4612 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3301 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2473 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2125 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1918 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C