طالبان سے متعلق دنیا کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے، سفیر اقوام متحدہ
👁️ 40 بار دیکھا گیا
طالبان سے متعلق دنیا کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے، سفیر اقوام متحدہ
نیو یارک (ڈیلی اردو/اے ایف پی) افغانستان میں اقوام متحدہ کے نائب نمائندے مارکس پوٹزل نے کہا ہے کہ دنیا طالبان سے متعلق اپنا صبر کھو رہی ہے کیونکہ افغان حکومت کی جانب سے لڑکیوں کی تعلیم کی اجازت کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے اور ان کے القاعدہ سے روابط پر سوالیہ نشان بھی تاحال موجود ہیں۔
If Taliban continue failing to uphold the rights of all Afghans & to engage constructively with int’l community, #Afghanistan’s future is uncertain: fragmentation, isolation, poverty & internal conflict are likely scenarios, UNAMA envoy @PotzelMarkus tells Security Council today. pic.twitter.com/jbl2RSmlYS
— UNAMA News (@UNAMAnews) September 27, 2022
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق مارکس پوٹزل نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ گزشتہ سال طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے کچھ مثبت پیش رفت ہوئی ہے لیکن وہ بہت محدود اور سست ہے جس کا اثر منفی پہلوؤں نے زائل کردیا ہے‘۔
Afghanistan faces a daunting set of crises. Unless Taliban act, enabling all segments of society to have voices heard & communities represented, they may inflict greater misery yet on the Afghan people, UNAMA envoy @PotzelMarkus tells UNSC. Read statement: https://t.co/Rxh1Wt1qGk pic.twitter.com/g2bezA4r3L
— UNAMA News (@UNAMAnews) September 27, 2022
انہوں نے کہا کہ خدشہ ہے کہ افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات کی حکمت عملی کے حوالے سے عالمی برادری میں اکثریت کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا جارہا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ طالبان کے حوالے سے تاحال یہ ابہام پایا جاتا ہے کہ وہ عالمی دنیا کے ساتھ کس حد تک مصروف عمل ہونا چاہتے ہیں۔
گزشتہ روز جاری ہونے والی اپنی سہ ماہی رپورٹ میں انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ ان کا خیال ہے کہ رواں سال کابل میں امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ رہنما ایمن الظواہری کی ہلاکت سے طالبان اور القاعدہ کے درمیان جاری تعلقات سامنے آگئے ہیں جو طالبان کی جانب سے انسداد دہشت گردی کے وعدوں کے برعکس ہیں۔
اس رپورٹ میں خواتین اور لڑکیوں کی علیم سمیت ان کے دیگر حقوق پر عائد سخت پابندیوں کی بھی مذمت کی گئی۔
لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے ایک مشترکہ بیان میں سلامتی کونسل کے 10 غیر مستقل ارکان اور آئندہ سال کونسل کی نشستیں سنبھالنے والے 5 ممالک نے طالبان سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اس فیصلے کو واپس لیں۔
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری افغان خواتین اور لڑکیوں کو بھولی نہیں ہے اور نہ کبھی بھولے گی۔
تاہم ایک سفیر نے نشاندہی کی کہ سلامتی کونسل کے کم از کم ایک مستقل رکن کی جانب سے اس کی مخالفت ہوئی ہے جو کہ ویٹو پاور رکھتا ہے۔
ناروے کی سفیر مونا جول نے صحافیوں کو بتایا کہ ’ہم نے سلامتی کونسل کی جانب سے اس حوالے سے ایک مشترکہ بیان حاصل کرنے کے لیے بھرپور کوشش کی لیکن ہم ایسا نہ کر سکے‘۔
سفارتی ذرائع کے مطابق چین اور روس نے ایک مشترکہ بیان کی مخالفت کی جس میں طالبان کی اقتدار میں واپسی کے بعد سے منجمد افغان اثاثوں کی بحالی کی درخواست بھی شامل نہیں تھی۔
اجلاس کے دوران چینی سفیر گینگ شوانگ نے لڑکیوں کے حقوق کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک منجمد اثاثوں کو افغان عوام کی زندگی کی بہتری اور معاشی تعمیر نو کے لیے فوری استعمال کیا جانا چاہیے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پشاور: سی ٹی ڈی کی کاروائی، جامع مسجد خدیجۃ الکبریٰ پر خودکش حملے کا مرکزی ملزم ہلاک
12/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
بھارت: اعظم گڑھ میں القاعدہ کے نظریات سے متاثر 19 سالہ نوجوان گرفتار
12/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
بھارتی عدالت نے حافظ سعید کے خلاف دو ماہ میں دوسرا ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیا
12/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : دفعہ 144 نافذ، وانا سمیت متعدد شاہراہوں پر آمدورفت بند
12/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
بنوں کے بکاخیل میں کواڈ کاپٹر حملہ، 2 شہری زخمی
12/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
دہشتگردی میں اضافہ ، خیبر پختونخوا کے 26 اضلاع ہارڈ ایریاز قرار
12/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26288 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9122 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7411 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5143 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C