طالبان کا افغانستان میں داعش کیخلاف آپریشن، 4 جنگجو ہلاک، 10 گرفتار
👁️ 48 بار دیکھا گیا
طالبان کا افغانستان میں داعش کیخلاف آپریشن، 4 جنگجو ہلاک، 10 گرفتار
کابل (ڈیلی اردو) طالبان نے جنوبی افغانستان میں دہشت گرد تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر کارروائی شروع کردی، جس کے نتیجے میں داعش کے 4 جنگجو ہلاک ہوگئے جبکہ 10 کو گرفتار کیا گیا۔
خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے ملک میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر جنوبی افغانستان میں داعش کے خلاف کارروائی شروع کی ہے۔
طالبان کے صوبائی پولیس سربراہ عبدالغفار محمدی کا کہنا تھا کہ دہشت گرد تنظیم داعش خراسان کے خلاف کارروائی طالبان کے مقامی گروپ نے شروع کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ قندھار کے 4 اضلاع میں یہ کارروائی رات گئے شروع کردی گئی تھی اور صبح تک جاری رہی۔
انہوں نے کہا کہ ‘اب تک داعش کے 4 جنگجو مارے گئے ہیں اور 10 گرفتار ہوئے ہیں، ہلاک دہشت گردوں میں سے ایک نے گھر کے اندر خود کو اڑا دیا تھا’۔
طالبان کی خفیہ ایجنسی کے ایک رکن نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پربتایا کہ آپریشن کے دوران 3 عام شہری بھی مارے گئے۔
مقامی میڈیا نے طالبان عہدیداروں کے حوالے سے کہا کہ کابل کے مغربی میں مضافات پر ایک بم دھماکا بھی ہوا تاہم کسی ہلاکت کی رپورٹ نہیں آئی۔
خیال رہے کہ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد داعش خراسان افغانستان کے مختلف شہروں جلال آباد، کندوز، قندھار اور کابل میں متحرک ہوگئی ہے۔
گزشتہ ماہ قندھار میں مسجد میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری بھی داعش نے قبول کی تھی جہاں 60 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔
اس سے قبل شمالی صوبے قندوز میں بھی ایک مسجد میں دھماکا ہوا اور یہاں بھی 60 سے زائد شہری ہلاک ہوگئے تھے اور اس خون ریز واقعے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔
داعش خراسان نے گزشتہ روز ایک بیان میں کابل میں بم دھماکے سے ایک بس اڑنے کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی جہاں مشہور صحافی اور دو شہری ہلاک ہوئے تھے۔
افغانستان کے دارالحکومت میں رواں ماہ کے شروع میں داعش خراسان نے نیشنل ملیٹری ہسپتال میں کارروائی کی تھی، جس کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور دیگر 50 زخمی ہوگئے تھے۔
شمالی صوبے ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد میں کئی خونی کارروائیوں کی ذمہ داری بھی داعش خراسان نے قبول کی ہے، جلال آباد کو داعش خراسان کی سرگرمیوں کا مرکز تصور کیا جاتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکا سے افغان خاتون کی ملک بدری، داعش سے مبینہ تعلق اور دہشتگردی کی سازش میں معاونت کا الزام
12/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
بنوں : پولیس اہلکار فائرنگ سے ہلاک، دہشتگرد فرار
12/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9119 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C