عباس عراقچی نے امریکہ کیلئے ایران کے تحریری پیغامات پاکستانی حکام کے حوالے کر دیے
👁️ 301 بار دیکھا گیا
عباس عراقچی نے امریکہ کیلئے ایران کے تحریری پیغامات پاکستانی حکام کے حوالے کر دیے
تہران (ڈیلی اردو ) ایرانی میڈیا (فارس نیوز ایجنسی) کے مطابق وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان میں اعلیٰ حکام کو امریکہ کے لیے ایران کے تحریری پیغامات حوالے کیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ پیغامات ایران کے جوہری پروگرام کی “ریڈ لائنز” اور آبنائے ہرمز سے متعلق ہیں، جنہیں ایران نے ایک سفارتی اقدام کے طور پر پیش کیا ہے۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا براہِ راست تعلق کسی مذاکراتی عمل سے نہیں بلکہ خطے کی صورتحال اور ایران کے مؤقف کی وضاحت سے ہے۔
عباس عراقچی نے اسلام آباد میں آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھی ملاقات کی تھی، جس کے بعد وہ اپنے دورے کے اگلے مرحلے میں روس روانہ ہو گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق وہ ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کریں گے، جہاں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر بات چیت متوقع ہے۔
اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ نے عمان کے دورے کے دوران بھی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں اور خلیج فارس میں “نئے علاقائی نظام” کے قیام کی ضرورت پر زور دیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران پر امریکی ایٹمی حملے کا امکان؟ ٹرمپ کی فوری کارروائی کے منصوبے کی تردید، ایرانی ٹی وی پر ایٹمی حملے سے بچاؤ کی ہدایات نشر
04/November/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل ’فاز‘ کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعویٰ
04/November/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
کرم : سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ، زینبیون بریگیڈ کا ایک دہشت گرد ہلاک، چار زخمی
04/November/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
ٹانک : تھانے پر مبینہ ڈرون حملہ اور فائرنگ، محرر سمیت 3 پولیس اہلکار زخمی
04/November/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا : دہشتگردی کے خلاف انٹیلی جنس آپریشنز بڑھانے کا فیصلہ
04/November/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
ایران میں احتجاجی مظاہروں سے منسلک مقدمے میں مزید 2 افراد کو پھانسی، ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوگئی
03/November/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26431 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15666 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11969 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9331 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7583 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5573 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C