عراق: نجف میں ایرانی قونصل خانہ تیسری مرتبہ نذر آتش
👁️ 67 بار دیکھا گیا
عراق: نجف میں ایرانی قونصل خانہ تیسری مرتبہ نذر آتش
بغداد (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) عراق کے شہر نجف اشرف میں منگل کی شام ایرانی قونصل خانے میں آگ لگ گئی۔ یہ ایک ہفتے کے دوران مذکورہ عمارت میں آگ لگنے کا تیسرا واقعہ ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نجف میں مظاہرین نے ایرانی قونصل خانے کی عمارت میں آگ لگا دی جس کو فائر بریگیڈز کے عملے نے بجھایا۔ سیکورٹی فورسز کے پہنچنے سے پہلے نامعلوم افراد فرار ہو گئے۔
For the third time in one week, demonstrators in Iraq’s southern city of Najaf have set fire to the Iranian consulate building, according to local sources. #IraqProtestshttps://t.co/2Zz7NBxCA9
— Kurdistan 24 English (@K24English) December 4, 2019
ادھر دارالحکومت بغداد میں منگل کی شام الوثبہ اسکوائر پر مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔
نجف میں بھی پیر کی شب سیکورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے اور درجنوں لوگوں کا دم گھٹ گیا۔
اتوار کے روز نجف میں مظاہرین نے ایرانی قونصل خانے کی عمارت میں آگ لگا دی جس کو فائر بریگیڈز کے عملے نے بجھایا۔ ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے قونصل خانے میں آگ لگائی اور سیکورٹی فورسز کے پہنچنے سے پہلے فرار ہو گئے۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
Smoke rises from #Najaf amid ongoing protests #Iraq pic.twitter.com/Q6UmccZOFO
— Ruptly (@Ruptly) December 3, 2019
یہ قونصل خانے میں آگ لگنے کا دوسرا واقعہ تھا۔ اس واقعے سے چار روز قبل بدھ کی شب مظاہرین نے قونصل خانے کی عمارت کو نذر آتش کر دیا تھا۔ اس کے نتیجے میں عمارت کے کافی حصے جل گئے۔
اس واقعے کے بعد نجف اور ذی قار صوبوں میں تشدد کی لہر دیکھنے میں آئی۔ یہ یکم اکتوبر کو عراق میں عوامی احتجاج شروع ہونے کے بعد خون ریزی کا سب سے بڑا مظاہرہ تھا۔ اس دوران دو روز کے اندر سیکورٹی فورسز اور مسلح ملیشیاؤں کے ہاتھوں 70 مظاہرین جاں بحق ہوئے۔
عراق کے مختلف شہروں میں یکم اکتوبر سے حکومت مخالف احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔ عراقی سیکورٹی فورسز اور مسلح ملیشیاؤں نے ان مظاہروں سے نمٹنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا۔ اس کے نتیجے میں مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے اہل کاروں سمیت 433 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اس دوران ہزاروں افراد زخمی ہوئے جب کہ درجنوں مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔
Video shows tense situation in Najaf #Iraq , where masked security men seen shooting live bullets at protestors near holy shrine.
> 400 Protestors been killed in Iraq uprising since Oct., leading to Gov. resignation over weekend:
pic.twitter.com/GM5nI2f891— Joyce Karam (@Joyce_Karam) December 2, 2019
عراق میں مظاہرین نے اپنے احتجاج کی ابتدا میں روزگار کے مواقع یقینی بنانے، سرکاری خدمات کو بہتر بنانے اور بدعنوانی کے خلاف جنگ کا مطالبہ کیا۔ بعد ازاں یہ مظاہرے غیر معمولی طور پر وسیع صورت اختیار کر گئے اور مطالبات میں بدعنوانی کے مورد الزام ٹھہرائی جانے والی حکومت اور سیاسی اشرافیہ کے رخصت ہونے کا مطالبہ بھی شامل ہو گیا۔
سیکورٹی فورسز نے مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران براہ راست فائرنگ اور آنسو گیس کا بھی استعمال کیا۔ اس کے سبب بھاری نقصانات واقع ہوئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4567 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2098 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1901 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C