عرب ممالک میں اسرائیل سے تعلقات کے قیام کے خلاف فلسطین میں مظاہرے
👁️ 24 بار دیکھا گیا
عرب ممالک میں اسرائیل سے تعلقات کے قیام کے خلاف فلسطین میں مظاہرے
رام اللہ (ڈیلی اردو) فلسطینیی علاقوں میں کورونا کی وبا کے باوجود ہزاروں افراد نے عرب ممالک کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام کے خلاف شہروں میں مظاہرے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ جمعہ کے روز نماز جمعہ کے اجتماعات کے بعد ہزاروں کی تعداد میں فلسطینیوں نے اسرائیلی ریاست کے جرائم اور عرب ممالک کے صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات کے خلاف نکالے گئے جلوسوں اور مظاہروں میں حصہ لیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق جمعہ کے روز جنوبی نابلس میں عصیرہ القبلیہ کے مقام پر فلسطینیوں نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے خلاف ایک بڑا جلوس نکالا۔
مظاہرین نے عصیرہ میں فلسطینی اراضی پر صہیونی ریاست کے غاصبانہ قبضے کے خلاف نعرے لگائے اور امارات اور بحرین کی جانب سے صہیونی ریاست کےساتھ تعلقات استوار کرنے کی شدید مذمت کی۔
اس موقعے پر قابض فوج نے فلسطینی مظاہرین کو کچلنےکے لیےان پر طاقت کا استعمال کیا اور مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔
دھر غرب اردن کے دوسرےشہروں نابلس، رام اللہ، بیت لحم اور طولکرم میں بھی فلسطینی سیاسی اور قومی جماعتوں کی اپیل پر یوم الغضب ریلیوں میں شرکت کی۔ کل جمعہ کے روز فلسطینی قوتں نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی سازش کے خلاف یوم الغضب کی کال دی تھی۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر عرب ملکوں کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو مسلمانوں اور قضیہ فلسطین کے ساتھ غداری اور خیانت قرار دیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام میں امریکی فضائی حملہ، داعش کا سینئر رہنما ہلاک
25/June/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
جرمنی میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اور اسلاموفوبیا میں تشویشناک اضافہ
25/June/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
بنوں: سرکاری سکول کے استاد اور ایف سی اہلکار اغوا، پولیس اسٹیشن پر ڈرون حملہ
25/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
امریکی سینیٹ میں ایران کے خلاف کارروائی روکنے کی قرارداد منظور
25/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
لوئر دیر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 6 مطلوب دہشت گرد ہلاک
25/June/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
ایرانی جوہری تنصیبات کے معائنے پر فریقین کے متضاد بیانات
25/June/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8853 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4619 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3305 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2474 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2129 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1920 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C